پاکستان تحریک انصاف نے شہباز شریف کے پریس کانفرنس پر شدید رد عمل دیا ہے

0
91

شہباز شریف کی پریس کانفرنس پر پاکستان تحریک انصاف کا ردّعمل سامنے آیا ہے ترجمان تحریک انصاف کے مطابق مستحکم اور خوشحالی کے منزلیں طے کرتے پاکستان کو تباہی، انتشار اور لاقانونیّت کی دلدل میں دھکیلنے والے مجرم کی پریس کانفرنس جعل سازی، جھوٹ اور خرافات کا مجموعہ تھی، اپنے عیّارانہ بیانیے اور مکّارانہ گفتگو سے ایک قومی مجرم نے ریاست اور عوام کو فریب کے جال میں پھانسنے کی کوشش کی، ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا کہ عمران ریاض کی مہینوں پر محیط جبری گمشدگی اور ان پر ماورائے قانون وحشیانہ تشدد سے لاعلمی اس بےحمیّت شخص کے کذّاب ہونے کی دلیل ہے، رجیم چینج کے بطن سے جنم لینے والی اپنی بےچہرہ سرکار کے ذریعے اس قومی مجرم نے 6 فیصد سالانہ کی شرح سے ترقی کرتی معیشت کو ذبح کردیا، ترجمان تحریک انصاف نے مزید کہا ہے کہ اس قومی مجرم نے غریب اور تنخواہ دار طبقے کو 45% کی تاریخی مہنگائی تلے کچلتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ سے زائد پاکستانیوں کو غربت کی اندھی کھائی میں دھکیلا، اس قومی مجرم کے بھگوڑے بھائی نے مہنگے ایندھن کے منصوبوں میں پاکستان کو جکڑا اور اس نے بجلی کے بلوں کو پھانسی کا پھندا بنا کر عوام کو لٹکادیا اس سفّاک قومی مجرم نے عمران خان کی جانب سے ہر شہری کو صحت و علاج کیلئے دیا گیا 10 لاکھ مالیّت کا صحت کارڈ چھین لیا، ترجمان تحریک انصاف نے اپنے پارٹی ایکس ھینڈ ل پر مزید لکھا ہے کہ اس قومی مجرم نے آئین، قانون، جمہوریت، شہریوں کی سیاسی و جمہوری آزادیوں سمیت پوری معاشرتی اور سیاسی نظام کی تباہی کا سامان کیا، اب بھی غیرت و حمیّت سے محروم ٹبّر خفیہ ڈیلوں اور منصوبوں کے ذریعے جمہوریت، آئین اور عوام کے ووٹ کی لاشوں پر اپنے اقتدار کی کرسی بچھانا چاہتا ہے، اور غیرفطری طریقوں سے جمہور اور جمہوریت کو بانہوں میں جکڑ کر مجرموں کیلئے اقتدار ہموار کرنے کی سازشوں کی بجائے انتخاب کا میدان فراہم کیا جائے اور ان کا معاملہ قوم کے سپرد کیا جائے.

Leave a reply