تحریک انصاف کی جہالت،کارکنان کی غلطیاں، سعودی عرب میں پاکستانیوں کے لئے مشکلات کا باعث بننے لگیں
سعودی عرب میں قوانین کی پابندی پر سختی سے عمل کروایا جاتا ہے اور عمل نہ کرنے والوں کو گرفتار و قانون کے مطابق سزا ہوتی ہے، چند روز قبل پی ٹی آئی رکن اسمبلی شیر افضل مروت نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک ٹویٹ میں کہا گیا تھاکہ انکے اسمبلی دفتر کے افسر کو سعودی عرب میں عمران خان کی تصویر لہرانے پر گرفتار کیا گیا ہے، شیر افضل مروت نے سعودی حکومت سے اپیل کی تھی کہ سعودی حکومت اس بندے کو رہا کرے ، تاہم یہ پہلا اور آخری واقعہ نہیں ہے، پی ٹی آئی کارکنان سعودی عرب ،عمرہ یا ملازمت کے لئے جاتے ہیں تو وہاں پی ٹی آئی پرچم، یا عمران خان کی تصویریں لہراتے ہیں جس پر انکے خلاف کاروائی ہوتی ہے، اسی وجہ سے سعودی عرب پاکستانیوں پر سختی کرتا ہے تو دیگر پاکستانی شہری بھی سعودی عرب میں مشکلات کا شکار ہو جاتے ہیں
اب ایک تازہ ترین ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک پی ٹی آئی کارکن پرچم لئے دوڑ رہا ہے،کارکن نے احرام بھی پہنا ہوا ہے اور ساتھ چلنے والے دیگر افراد بھی احرام میں ہیں، پی ٹی آئی کارکن کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے،ایک اور ویڈیو بھی سامنے آئی ہے جس میں پی ٹی آئی کارکنا ن نے غار حرا کے داخلی راستے پر ایک پتھر پر پی ٹی آئی اور گونواز گو لکھ دیا ہے
پاکستان میں سیاسی جماعتیں کارکنان کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال تو کرتی ہیں تا ہم اتنی جاہلانہ حرکات کے لئے پی ٹی آئی ہی اپنے کارکنان کو استعمال کر رہی ہے اور جب پی ٹی آئی کارکنان کسی مشکل میں آتے ہیں تو قیادت انکو لاوارث چھوڑدیتی ہے.انہی حرکات کی وجہ سے پی ٹی آئی کو "فتنہ” بھی کہا جاتا ہے،پاکستان میں تقریباً 150 سیاسی جماعتیں ہیں، مگر تحریک انصاف کی نوعیت ایسی ہے کہ اس کے حامیوں اور کارکنان کی حرکات نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرون ملک بھی پاکستان کی بدنامی کا باعث بن رہی ہیں، سعودی عرب میں پی ٹی آئی کارکنان جو حرکتیں کر رہے ہیں، کوئی بھی دوسری جماعت ایسی حرکتیں کرنے کا تصور بھی نہیں کر سکتی،
توبہ استغفراللہ ان 2 وڈیوز میں آپ تحریک انصاف کی جہالت تو ملاحظہ فرمائیں!
ان کی یہی جہالت عمران خان جو فتنہ اور انہیں فتنہ کے پیروکار کہنے پر مجبور کرتی ہے
پاکستان میں سیکڑوں سیاسی جماعتیں ہیں کروڑوں سیاسی ورکرز ہیں مگر ان فتنہ پروروں کے علاوہ کسی اور کا ایسے کرنا تو سوچا بھی… pic.twitter.com/gc5reLYD1S
— Kayani (@NaeemKayaniPK) November 3, 2024
سعودی عرب میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پی ٹی آئی پرچم لہرانا، جہالت اور قانون کی خلاف ورزی قرار ہے، سعودی عرب میں عمرہ و ملازمت کے لئے جانے والے افراد کی جانب سے سیاسی سرگرمیاں اور غیر ملکی سیاسی جماعتوں کے علامتوں کا استعمال عموماً ممنوع ہے۔ اگر کسی نے یہ کام کیا تو یہ نہ صرف مقامی قوانین کی خلاف ورزی ہوسکتی ہے، بلکہ اس کے نتیجے میں قانونی کارروائی بھی ہوسکتی ہے۔ اس طرح کے واقعات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ لوگوں کو مقامی قوانین کے بارے میں آگاہی ہونی چاہئے اور انہیں ان کا احترام کرنا چاہئے۔
سعودی عرب میں پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پرچم لہرانے کی وجہ سے گرفتاریاں بھی ہوئی تھیں، چند ماہ قبل پی ٹی آئی کے رہنما اور سابق ایم این اے فہیم خان کو سعودی عرب میں خانہ کعبہ پر 9 مئی کے جھوٹے بیانیے پر حلف لیتے ہوئے ویڈیو بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔ بعد ازاں انکی رہائی ہوئی تھی،
اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان
پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب
پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش
پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا
پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان