راولپنڈی پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف ریلی نکالنے پر تھانہ وارث خان میں مقدمہ درج کر لیا گیا

وراث خان میں درج مقدمے میں 8 نامزد اور 15 نامعلوم افراد کو شامل کیا گیا ،مقدمے میں طلحہ، راجہ ناصر محفوظ، علی، عرفان، حماد بٹ، فرہاد بٹ، شرجیل عثمان اور عبدالمعیز کو نامزد کیا گیا ،درج مقدمہ میں کہا گیا کہ کارکنان نے ہاتھوں میں ڈنڈے اٹھا رکھے تھے اور ریاست مخالف نعرے بازی کی،کارکنان فیض آباد کی جانب سے آئے اور مری روڈ کر زبردستی بلاک کیا، کارکنان نے کار سرکار میں مداخلت کی اور دفعہ 188 کی خلاف ورزی کی، کارکنان نے گزشتہ روز لیاقت باغ سے فیض آباد تک موٹر سائیکل ریلی نکالی تھی

واضح رہے کہ عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا ہو چکی ہے، عمران خان جیل میں ہیں ،عمران خان کی سزا کے خلاف پنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان نے گلیوں میں ریلی نکالی تھی جس پر مقدمہ درج کیا گیا ہے،

اعظم خان نےعمران خان پرقیامت برپا کردی ،سارے راز اگل دیئے،خان کا بچنا مشکل

جیل اسی کو کہتے ہیں جہاں سہولیات نہیں ہوتیں،

چیئرمین پی ٹی آئی پر ایک مزید مقدمہ درج کر لیا گیا

نشہ آور اشیاء چیئرمین پی ٹی آئی اور اسٹیبلشمنٹ میں پہلی لڑائی کی وجہ بنی،

بشریٰ بی بی نے شوہر کے لئے چار سہولیات مانگ لیں

پی ٹی آئی کورکمیٹی میں اختلافات،وکیل بھی پھٹ پڑا

جیل میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی دو الگ الگ ملاقاتیں ہو چکی ہیں، اب بشریٰ بی بی نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو خط لکھا ہے جس میں انہوں نے استدعا کی کہ انکے شوہر عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کیا جائے، بنیادی سہولیات دی جائیں،گھر کا کھانا دینے کی اجازت دی جائے،ڈاکٹر سے ملنے کی اجازت دی جائے

بشری بی بی نے سیکرٹری داخلہ پنجاب کو لکھے گئے خط میں کہا کہ عدالت نے میرے شوہر عمران خان کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن انہیں اٹک جیل لے جایا گیا، عمران خان کو فوری اٹک جیل منتقل کیا جائے، عمران خان سابق وزیراعظم ہیں، وہ آکسفورڈ کے گریجویٹ اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ہیں، وہ جن عہدوں پر فائز رہ چکے ، اس حساب سے اٹک جیل میں سہولیات میسر نہیں، میرے شوہر کو جیل میں بنیادی سہولیات دی جائیں

Shares: