پی ٹی آئی کارکنان نے ن لیگی رہنماؤں کو گھیر لیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی اسمبلی اجلاس کے بائیکاٹ کے بعد اپوزیشن نے پارلیمنٹ کے باہر پریس کانفرنس کی ہے
مسلم لیگ ن کے رہنماوَں کی پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی اراکین نےشورڈال دیا،پی ٹی آئی کارکنوں نے بینرز اٹھا کر اپوزیشن کے خلاف نعرے لگائے،پی ٹی آئی ارکان نے عمران خان کی حمایت میں پلے کارڈ اٹھا رکھے ہیں پی ٹی آئی کے کارکنوں نے ن لیگی رہنماوَں کو گھیر لیا پی ٹی آئی کے کارکن اور ن لیگ رہنما مصدق ملک آمنے سامنے آئے، کارکنان اور ن لیگی رہنماؤں کے مابین تلخ کلامی ہوئی
اسمبلی اجلاس کا بائیکاٹ کرنے والے اسمبلی کے گیٹ پر میڈیا ٹاک کرنے آئے تو انصافیوں نے نعرے مار مار کر بُرا حال کردیا- مظاہرین نے "عمران تیرے جانثار بے شمار" جیسےپلے کارڈز اٹھا رکھے ہیں – مظاہرین نے شاہد خاقان عباسی مریم اورنگزیب اور احسن اقبال کو گھیر لیا#ڈٹ_کے_کھڑا_ہے_کپتان pic.twitter.com/Vry1AiTemy
— waheed (@waheed859) March 6, 2021
ن لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام نے اپنا مینڈیٹ دے دیا ہے، وزیراعظم کے پاس اکثریت ہے نہ بات کرسکتےہیں،پی ٹی آئی والے صرف بدمعاشی کرسکتےہیں، 4اورر 5 مارچ کی درمیانی رات نوٹیفکیشن جاری ہوا،کیاصدرنے لکھا کہ عمران خان آپ کی اکثریت ختم ہوگئی ہے ،صدر ، وزیراعظم، اسپیکر غیرقانونی اجلاس بلانے میں ملوث ہیں، ہم نے چوروں کا ہر فورم پر مقابلہ کرنا ہے، عمران خان تم میں ہمت ہے تو عوام کے سامنے آؤ،
ن لیگی رہنما احسن اقبال کا کہنا تھا کہ فاشزم کی سیاست نہیں چلے گی ،عمران خان ہٹلر ہیں ،غنڈوں کے ذریعے اپوزیشن کی آواز کودبانا چاہتےہیں پاکستان میں ہٹلر کوئی نہیں بن سکتا ہے،فاشزم کی سیاست نہیں چلے گی ،ہرفورم پر مقابلہ کریں گے