چئیر مین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیر سٹر گوہر نے پارٹی کے حامیوں اور ٹکٹ ہولڈرز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنی انتخابی مہم کا آغاز کرنے کے لیے ہر حلقے میں عوامی اجتماعات منعقد کریں۔اتوار کی نصف شب ایکس پر پوسٹ کیے گئے ایک پیغام میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ملک بھر میں پاور شو منعقد کرنے کی ہدایات بانی چیئرمین عمران خان کی طرف سے آئی ہیں۔ اس نے کہا کہ بانی چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کل بروز اتوار اپنے حلقوں میں پرامن عوامی اجتماعات/ریلیوں کے انعقاد کے ذریعے باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں اور عوام کو 8 فروری کےانتخابات کیلئےتیار کریں۔ انتظامی مشینری خصوصاً الیکشن کمیشن آف پاکستان دستوری و قانونی طور پر پابند ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کو انتخابی مہم کےذریعے عوام تک اپنا پیغام لےکر جانےکےیکساں اور مساوی مواقع فراہم کئےجائیں اور تحریک انصاف کےخلاف انتظامی مشینری کے ماورائے قانون استعمال سےمکمل گریز کیا جائے! صاف شفاف انتخابات ہی ملک کو پیچیدہ بحرانوں سےنکالنے کا واحد راستہ ہیں۔بیرسٹر گوہر نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان پی ٹی آئی کو عوامی حمایت کو متحرک کرنے اور اس کا پیغام عوام تک پہنچانے کا مساوی موقع دینے کا پابند ہے۔
بانی چیئرمین عمران خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں تحریک انصاف کے قومی و صوبائی اسمبلی کے امیدواران کل بروز اتوار اپنے حلقوں میں پرامن عوامی اجتماعات/ریلیوں کے انعقاد کے ذریعے باضابطہ طور پر اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں اور عوام کو 8 فروری کےانتخابات کیلئےتیار کریں۔
انتظامی… pic.twitter.com/pfBxSZ1o8b
— Barrister Gohar Khan (@BarristerGohar) January 27, 2024








