تحریک انصاف کی سوشل میڈیا ٹیم کی اسرائیلی مظالم اور کشمیری شہداء پر خاموشی پر سوالات اٹھنے لگے

0
41
pti

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا ٹیم کو ملکی سیاست میں ایک مضبوط ترین قوت کے طور پر دیکھا جاتا ہے۔ یہ ٹیم نہ صرف ملکی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنی اثر پذیری اور تیزی سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈز بنانے کی صلاحیت کے لیے مشہور ہے۔ تاہم، پی ٹی آئی کی اس قدر مضبوط سوشل میڈیا موجودگی کے باوجود، ایک اہم سوال اُٹھ رہا ہے کہ اس ٹیم نے کبھی اسرائیل کے فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف یا کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف واضح مؤقف کیوں نہیں اپنایا؟پاکستان تحریک انصاف نے اپنی سیاسی جدوجہد کے دوران سوشل میڈیا کو بھرپور انداز میں استعمال کیا ہے۔ ان کی سوشل میڈیا ٹیم نے کئی بار قومی اور بین الاقوامی سطح پر ٹرینڈز بنائے، جو مخالفین کے خلاف مہمات سے لے کر اپنی جماعت کے بیانیے کو آگے بڑھانے تک شامل ہیں۔ عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی نے سوشل میڈیا کو عوامی رائے عامہ کے تشکیل میں ایک مؤثر ہتھیار کے طور پر استعمال کیا ہے، جو کہ دیگر سیاسی جماعتوں کے مقابلے میں ایک منفرد خصوصیت سمجھی جاتی ہے۔
یہ بات حیران کن ہے کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم، جو ایک معمولی مسئلے کو بھی بڑا بنا کر پیش کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، نے اسرائیل کے غزہ میں فلسطینیوں پر جاری مظالم اور کشمیر میں بھارتی فوج کی بربریت پر کبھی کوئی ٹھوس اور واضح مؤقف نہیں اپنایا۔ دونوں مسائل عالمی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ضمن میں آتے ہیں، مگر پی ٹی آئی کی جانب سے ان پر خاموشی یا غیر مؤثر بیانات پر سوالات اُٹھنے لگے ہیں۔

سینٹر صحافی و اینکر پرسن مبشرلقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ کرتے ہوئے پی ٹی آئی سوشل میڈیا ٹیم کے کردار کو بے نقاب کیا اور کہا کہ ٹرینڈ بنا لیتے لیکن غزہ میں اسرائیلی مظالم اور کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش ہیں کیونکہ فنانسر کے خلاف کوئی نہیں بولتا

https://x.com/mubasherlucman/status/1825090677526413740

سیاسی مبصرین کے مطابق، پی ٹی آئی کی خاموشی کے پیچھے بین الاقوامی مالی معاونین اور اثر و رسوخ رکھنے والے حلقے ہوسکتے ہیں۔ یہ حلقے اسرائیل کی حمایت یا بھارت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہوسکتے ہیں، اور پی ٹی آئی کی جانب سے ان مسائل پر بات کرنا ان کے مفادات کے خلاف جا سکتا ہے۔ اس پس منظر میں، پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاموشی مالی مفادات سے جڑی ہوئی ہے۔پی ٹی آئی کی اس خاموشی پر عوامی سطح پر بھی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔ سوشل میڈیا صارفین اور سیاسی ناقدین اس بات پر حیران ہیں کہ ایک جماعت جو ہر مسئلے پر بولتی ہے اور اپنے حریفوں پر تنقید کرتی ہے، وہ فلسطین اور کشمیر جیسے حساس معاملات پر کیوں خاموش ہے؟ کیا یہ خاموشی واقعی مالی معاونین کے دباؤ کا نتیجہ ہے، یا اس کے پیچھے کوئی اور وجوہات ہیں؟پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کی خاموشی اسرائیل کے غزہ میں فلسطینیوں پر مظالم اور کشمیر میں بھارتی مظالم پر ایک اہم سوالیہ نشان بن چکی ہے۔، تاہم اس پر عوامی اور سیاسی دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔ وقت بتائے گا کہ پی ٹی آئی اس معاملے پر اپنا مؤقف واضح کرے گی یا نہیں، مگر فی الحال اس خاموشی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے۔

Leave a reply