پی ٹی آئی کے نام پر جیتنے والے آزاد امیدواروں سے حلف نامہ لیں گے،اسد قیصر
سابق سپیکر اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے نام پر جیتنے والے آزاد امیدواروں سے حلف نامہ لیں گے اگر کوئی عمرا ن خان کے ساتھ نہیں رہے گا تو اس کا کوئی مستقبل نہیں ہے۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے اسد قیصر نے کہا کہ قومی اسمبلی میں سب سے بڑی پارٹی پی ٹی آئی ہے۔ سمجھ نہیں آ رہی وکٹری سپیچ نوازشریف نے کیوں کی؟ ہمارے پاس تین چار آپشنز ہیں۔پارٹی انتخابات کے بارے میں بھی سوچ رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کل بیٹھ کر فیصلہ کریں گے۔ خیبر پختونخوا کی وزارت اعلیٰ کے بارے میں بھی فیصلہ ہوگا اور وزیراعلیٰ کے نام پر غور کر رہے ہیں۔