پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نا اہلی درخواستوں پر سماعت، دلائل مکمل

پی ٹی آئی کی 3 خواتین ارکان اسمبلی کی نا اہلی کے درخواستوں پر سماعت ہوئی،رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے وکیل آیندہ سماعت پر دلائل دیں گے

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس عامرفاروق نے سماعت کی ،ارکان قومی اسمبلی تاشفین صفدر اور ملائکہ بخاری کے وکلا کے دلائل مکمل کر لئے گئے، رکن قومی اسمبلی کنول شوزب کے وکیل آیندہ سماعت پر دلائل دیں گے

تاشفین صفدر کے وکیل نے عدالت میں دلائل دیتے ہوئے کہا کہ الزام ہے کہ 2018کے حلف نامے میں ظاہر نہیں کیا کہ 2013 میں نااہلی ہوئی، جب نامزدگی فارم جمع کراتے وقت کوئی اہل ہو جائے تو دوبارہ بتانا ضروری نہیں، 63 ون سی کے تحت نااہل کرنے کی درخواست بھی نہیں کی گئی، میں نے درخواست قابل سماعت ہونے پر بھی اعتراض اٹھایا ہے،پٹیشنر بھی اس وقت عدالت میں موجود نہیں ،اگر تاشفین صفدر نااہل ہو جائے پھر بھی دوسری پارٹی کو سیٹ نہیں لینی،

واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں، کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیا جائے۔ ایم این اے تاشفین صفدر کی دوہری شہریت پر نااہلی کیس پر بھی سوموار کو سماعت ہوگی۔ تینوں اراکین اسمبلی کے خلاف مسلم لیگ نے درخواست دائر کی ہے.

Comments are closed.