تحریک انصاف کی تین اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کرنیکی استدعا

0
63

تحریک انصاف کی خواتین رکن اسمبلی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ درخواست کے فیصلے تک تینوں اراکین اسمبلی کی رکنیت معطل کیا جائے.

حکومتی خواتین اراکین اسمبلی کو عدالت نے بلا لیا، اہلیت خطرے میں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تحریک انصاف کی اراکین اسمبلی کنول شوزب،تاشفین صفدراورملائیکہ بخاری کی نااہلی کےلیےدرخواست پرسماعت ہوئی.اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس عامر فاروق نے کیس کی سماعت کی،درخواست گزار کی جانب سے ایڈووکیٹ میاں عبدالرؤف نے دلائل دئیے، درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کنول شوزب نےقومی اسمبلی کی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی میں پنجاب کاپتہ دیا،آراونے کنول شوزب کے بیان حلفی میں تضادکی نشاندہی کی،الیکشن کمیشن اپنی ذمہ داری پوری کرنےمیں ناکام رہا،کنول شوزب نے عدالت میں بھی غلط بیانی کی، کنول شوزب صادق وامین نہیں رہیں،نااہل قرار دیا جائے ،وکیل نے مزید کہا کہ ملائیکہ بخاری دہری شہریت کی بنیادپرالیکشن میں حصہ لینےکی اہل نہیں تھیں ،ملائیکہ بخاری نےالیکشن کمیشن میں غلط بیان حلفی داخل کروایا ،درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ ملائیکہ بخاری کی رکنیت منسوخ کی جائے .

الیکشن کمیشن نے دیا جواب تو ن لیگ نے زرتاج گل کیخلاف اسمبلی میں دائر کیا ریفرنس

واضح رہے کہ گزشتہ سماعت کے موقع پر عدالت نے کنول شوزب اورملائیکہ بخاری کے جواب جمع نہ کرانے پر برہمی کا اظہار کیا تھا، جسٹس عامر فاروق کا کہنا تھا کہ ایم این ایزکا دورانیہ جب تک ختم ہورہا ہےتب تک ملتوی کردیتے ہیں ،کیس سے بھاگنے سے آپ بچنے والے نہیں ہیں ،آپ کےرویئے سےلگ رہا ہے درخواست گزارٹھیک بات کررہا ہے،

عدالت نے ملائیکہ بخاری کے وکیل سے استفسار کیا کہ کیوں آپ اس کوالتوا کررہےہیں؟لگتا ہےکہ جان بوجھ کرآپ ملتوی کررہے ہیں،ملائیکہ بخاری اورکنول شوزب کیوں جواب نہیں دیناچاہتیں؟ جسٹس عامر فاروق نے مزید کہا کہ 7دن میں جواب مانگا 14 دن میں بھی نہیں دیا،الیکشن کمیشن کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ گزشتہ سماعت پربھی یہی کہا گیاجواب تیار ہے صرف جمع ہوناہے،عدالت نے کیس کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی تھی .

واضح رہے کہ درخواست گزار نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ کاغذات نامزدگی کی آخری تاریخ تک ملیکہ بخاری دوہری شہریت رکھتی تھیں، کنول شوذب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ووٹ تبدیلی پر غلط بیانی کی، عدالت سے استدعا ہے کہ آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 کے تحت ممبران کو نااہل کیا جائے۔ ایم این اے تاشفین صفدر کی دوہری شہریت پر نااہلی کیس پر بھی سوموار کو سماعت ہوگی۔ تینوں اراکین اسمبلی کے خلاف مسلم لیگ نے درخواست دائر کی ہے.

Leave a reply