این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

این اے 75،پی ٹی آئی کی استدعا ، دوران سماعت چیف الیکشن کمشنر کا بڑا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن میں این اے 75 سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نتیجہ تک پہنچے گا،اگر الیکشن ٹھیک ہوا تو نتیجہ جاری ہوگا،اگرٹھیک نہ ہوا توری پول کراسکتے ہیں ۔الیکشن کمیشن نے کل تک پی ٹی آئی کو دستاویزات جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

الیکشن کمیشن میں این اے 75 ڈسکہ ضمنی الیکشن سے متعلق کیس پی ٹی آئی امیدوار کے وکیل علی بخاری نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ انصاف ہوتا نظرآنا چاہئے،پہلے کہا گیا3ہزار ووٹوں سے جیت رہے ہیں ، جیت رہے تھے تو دوبارہ الیکشن کا مطالبہ کیوں کررہے ہیں ؟علی بخاری نے کہا کہ نوشین افتخار کی درخواست کے ساتھ کوئی تصدیق شدہ دستاویز نہیں ، تحریک انصاف نے ن لیگ کی درخواست خارج کرنے کی استدعا کردی۔

وکیل علی بخاری نے کہا کہ بہترہوتا کہ انتخابی نتائج کو ٹریبونل میں چیلنج کیا جاتا،امید وار علی اسجد ملہی نے کہ میرے آبائی علاقے کے پولنگ سٹیشنز پر اعتراض کیا جارہا ہے،20 میں سے 18 سٹیشنز کے فارم 45 لیگی امیدوار کے پاس تھے، آر او نے خود کمیشن کو بتایا کہ وٹس ایپ پر نتائج آ چکے تھے ۔

چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن نتیجہ تک پہنچے گا،اگرالیکشن ٹھیک ہواتو نتیجہ جاری ہوگا،اگرٹھیک نہ ہوا توری پول کراسکتے ہیں،تحریک انصاف کے وکیل نے دستاویزات جمع کرانے کیلئے وقت مانگ لیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ آپ شواہد کب تک دے سکتے ہیں؟ وکیل تحریک انصاف نے کہا کہ ایک ہفتے کا وقت دیں، تصدیق شدہ نتائج اور شواہد جمع کرانا چاہتے ہیں ۔

ممبرپنجاب نے کہا کہ اب موسم خراب نہیں ہے ایک دن میں جواب دیں ،وکیل پی ٹی آئی نے کہا کہ ہم غیرمصدقہ نہیں مصدقہ ریکارڈ دینا چاہتے ہیں ممبرکے پی نے کہا کہ تاخیر سے آپ کا نقصان ہو گا، الیکشن کمیشن نے کل تک پی ٹی آئی سے ریکارڈ مانگ لیا،چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ کل تک تحریک انصاف دستاویزات جمع کرائے ،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت25 فروری تک ملتوی کردی۔

مسلم لیگ ن کی این اے 75 سے امیدوار نوشین افتخار نے چیف الیکشن کمشنرکو درخواست کی تھی جس پر چیف الیکشن کمشنر نے نتائج روک دیئے،نوشین افتخار کی جانب سے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ انتخابات میں 23 پولنگ ا سٹیشن کا عملہ انتخابی نتائج سمیت غائب ہے،اب تک 335 اسٹیشنوں کےنتائج مرتب کیے گئے ہیں،ریٹرننگ افسر نے پریزائیڈانگ افسران اور عملے کی بازیابی پربےبسی کا اظہارکیا مسنگ نتائج کے حوالے سے شکوک شبہات پائے جاتے ہیں،مسنگ 30 پولنگ اسٹیشنوں کے نتائج معطل کرکے ان کا فرانزک آڈٹ کروایاجائے،الیکشن کمیشن کی طرف سے پوری صورتحال کے جائزے تک نتیجہ روک دیاجائے،مسنگ 23 اورڈسکہ سٹی کے 36 پولنگ ا سٹیشنوں میں دوبارہ انتخابات کروائے جائیں

پولنگ ایجنٹس پولنگ بیگ سمیت لا پتہ ہوئے، عمران خان پر مقدمہ ہونا چاہئے،مریم اورنگزیب

ن لیگ کے افتخار الحسن عرف ظاہرے شاہ کے انتقال سے خالی ہونیوالی نشست این اے 75 ڈسکہ پر رات ساڑھے چار بجے تک زبر دست مقابلہ چل رہا تھا ، ادھر این اے 75 ڈسکہ میں سارا دن کشیدگی کا ماحول رہا، موٹر سائیکل سوار افراد کھلے عام جدید اسلحہ لیے سڑکوں پر دندناتے رہے، پولنگ کے دوران لڑائی جھگڑے کے واقعات بھی ہوئے اس دوران ایک پولنگ سٹیشن پر جھگڑے کے بعد فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق اور 10 زخمی ہوگئے۔

پاکستان مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال نے ڈسکہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ این اے 75 میں جعلسازی کے ساتھ نتائج بنائے گئے، پریذائیڈنگ آفیسرز کو اغوا کیا گیا، انکوائری ہونے چاہیے کہ کن لوگوں نے یہ کام کیا، ان پولنگ سٹیشنز میں دوبارہ پولنگ ہونی چاہیے۔

این اے 75 کے337 پولنگ سٹیشنزکے نتائج بدلے یا نہیں؟ دوران سماعت اہم انکشاف

Comments are closed.