پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر نوٹس جاری

0
57
islamabad highcourt

اسلام آباد ہائیکورٹ ،پی ٹی آئی کی اسلام آباد میں احتجاج کی اجازت کے لئے دائر درخواست پر نوٹس جاری کر دیا گیا

اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کر کے کل تک جواب طلب کر لیا ،جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے پی ٹی آئی رہنما عامر مغل کی درخواست پر سماعت کی ، جسٹس ثمن رفعت نے استفسار کیا کہ پہلے بھی اسی طرح کی درخواست زیرسماعت تھی اس کا کیا بنا؟ شعیب شاہین ایڈوکیٹ نے کہا کہ چیف جسٹس عامر فاروق نے ہماری وہ درخواست منظور کی ہے، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے وکیل سے استفسار کیا کہ آج کیا کرنا چاہ رہے ہیں؟شعیب شاہین نے کہا کہ پریس کلب کے باہر پُرامن مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں جو زیادہ سے زیادہ ایک گھنٹے کا ہو گا، ڈپٹی کمشنر کو درخواست دی تھی مگر درخواست پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے کہا کہ آپ کل احتجاج کرنا چاہتے ہیں لیکن عدالت تو کل تک کیلئے نوٹس کر سکتی ہے،عدالت نے ضلعی انتظامیہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کر دی

Leave a reply