پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کے حوالے سے تاحال کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی،آئی جی اسلام آباد

0
105
Islamabad

پی ٹی آئی نے ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) اسلام آباد کو احتجاج کی اجازت کیلئے درخواست دی تھی، جو انتظامیہ کی جانب سے مسترد کردی گئی ہے۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ ہے، دارالحکومت میں کسی بھی احتجاج یا ریلی کی کسی صورت اجازت نہیں دی جا سکتی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہری کسی بھی سیاسی اجتماع کا حصہ بننے سے گریز کریں، اسلام آباد پولیس احتجاجی سرگرمی میں شریک افراد کے خلاف کارروائی کرے۔ دوسری جانب اسلام آباد پولیس کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے پولیس کو تاحال کوئی درخواست نہیں موصول ہوئی۔پولیس نے ممکنہ احتجاج کے حوالے سے مزید نفری طلب کر لی ہے ۔ ہائی سیکیورٹی زون کے اندر کسی ریلی یا جلوس کی اجازت نہیں ہو گی۔ آئی جی اسلام آباد نے کہا ہے کہ کسی ریلی کی اجازت نہیں ہوگی۔ سڑک بند کرنے اور غیرقانونی اجتماع کی صورت میں قانونی کارروائی کی جائے گی۔ریڈ زون کا دائرہ کار فیصل ایونیو تک ہو چکا ہے۔


کل عوام کو آمدورفت کے دوران دقت کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ خواتین ، بزرگوں اور بچوں سے گذارش ہے کہ ایف نائن پارک کی طرف آنے سے گریز کریں۔شہر میں ناکہ بندی اور چیک پڑتال سخت کردی گئی ہے۔ شہری دوران سفر ضروری شناختی دستاویزات ہمراہ رکھیں اور پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔شہری کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق پکار 15 یا آئی سی سی ٹی 15 ایپ پر اطلاع دیں۔

Leave a reply