پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنماحماد اظہر نے پولیس افسران کو خوفناک نتائج کی دھمکی دے دی-
باغی ٹی وی: لاہور میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے حماد اظہر کا کہنا تھا ہمارے پاس آئی جی سے لے کر سپاہی تک ہر افسر کی تفصیل موجود ہے، حکومت میں آکر ان پولیس افسروں کے خلاف مقدمات چلائےجائیں گے پی ٹی آئی کے خلاف کارروائیوں میں ملوث ہر افسر سے ساری عمر حساب لیا جائے گا لاہور میں ہمارے ہزار سے زیادہ کارکن لاپتہ ہیں، جس نے بھی آئین توڑا سب کو حساب دینا ہوگا۔
تحریک انصاف کے رہنماوں پر پولیس کا کریک ڈاؤن
زلفی بخاری کا کہنا تھا پی ٹی آئی کا جلسہ لاپتہ افراد کے لیے آواز بلند کرے گا، اوور سیز پاکستانی آزادانہ الیکشن کے لیے کھڑے ہیں، کل جیسا بھی موسم ہو آپ نے جلسہ گاہ پہنچنا ہے۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماﺅں کے خلاف مقدمات کے لیے بنائی گئی جے آئی ٹی نے تحقیقات کا آغاز کر دیا جبکہ لاہور میں مختلف مقدمات میں ملوث 145زیر حراست ملزمان سے تفتیش کا عمل شروع کر دیا گیا ہے علاوہ ازیں ذرائع کے مطابق لاہور میں سی سی ٹی وی اور دیگر فوٹیجز کی مدد سے تفتیشی ٹیموں کو مزید کارکنان کی فہرستیں فراہم کر دی گئیں-
پی ٹی آئی رہنماؤں کی یورپی یونین کی اہم شخصیات سے ملاقات
ذرائع کے مطابق لاہور لسٹوں کے مطابق گرفتاریاں کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ لاہور مینار پاکستان میں کل ہونے والے جلسے کو مبینہ طور پر ناکام بنانے کے لیے جے آئی ٹی کی جانب سے مزید پی ٹی آئی کے کارکنوں کی گرفتاریاں کرنے کا حکم دیا گیا ہے.
خیال رہے کہ لاہور میں تفتیشی ٹیموں کو سرگرم رہنماﺅں اور کارکنوں کو گرفتار کرکے نامعلومقام پر منتقل کرنے کا حکم دیا گیا ہے اور لاہور مینار پاکستان میں کل کے ہونے والے پی ٹی آئی کے جلسے میں شرکت کے لیے آنے والے کارکنوں میں خوف کی فضاء قائم ہوگئی ہے-