پی ٹی آئی کی خواتین ایم پیز کا مولانا فضل الرحمان کیخلاف کے پی کمیشن برائے وقار نسواں کو خط

0
132

پشاور: پاکستان تحریک انصاف کی خواتین ایم پی ایز نے پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان کےخلاف خیبرپختونخوا کمیشن برائے وقار نسواں کو خط لکھ دیا۔

باغی ٹی وی : خط پر چئیرپرسن پارلیمنٹری ویمن کاکس و ریجنل صدر برائے پی ٹی آئی خواتین ونگ ملاکنڈ ڈاکٹر سمیرا شمس، ایم پی اے مدیحہ نثار، عائشہ بانو، عائشہ نعیم، ساجدہ حنیف، آسیہ صالح خٹک و دیگر کے دستخط ہیں۔

ٹیم کا مائنڈ سیٹ تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، وقت لگے گا، بابر اعظم

خط میں خواتین ایم پی ایز نے موقف اپنایا ہے کہ صدر پی ڈی ایم نے پچھلے کئی مہینوں سے تحریک انصاف خواتین کیلئے نازیبا الفاظ کا استعمال کیا اور یہ کہ وقارنسواں کمیشن خواتین کیخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے کا نوٹس لے اور وقار نسواں کمیشن یہ معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ باقاعدہ طور پر اُٹھائے۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم صدر نے پریس کانفرنسز اور ریلیوں کے دوران خواتین کو بدتمیزی کا نشانہ بنایا ، جے یو آئی کا خواتین ونگ فعال نہیں، اس لیے ان کو خواتین کی تمیز نہیں ہے۔

گورنر پنجاب کیجانب سے اعتماد کا ووٹ لینے کی ہدایت، وزیراعلی پنجاب نےقانونی ماہرین کا اجلاس طلب کرلیا

خط میں مزید کہا گیا ہےکہ اقتدار کی لالچ میں ایسے لیڈرز خواتین کی اسلامی و اخلاقی اقدار کو بھول جاتے ہیں، ایسے ماحول میں خواتین کے جمہوری عمل کا حصہ بننے میں دشواریاں پیدا ہورہی ہیں، خواتین کی کردار کشی اور ان پر کیچڑ اچھالنا ہرصورت قابل قبول نہیں ہے۔

خط میں مطالبہ کیا گیا ہےکہ وقارنسواں کمیشن خواتین کےخلاف نازیبا الفاظ کے استعمال کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے معاملہ الیکشن کمیشن کے ساتھ اٹھائیں۔

رات گئے سے بجلی غائب,تاریں کٹنے کا خدشہ

Leave a reply