پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 8 فروری کو لاہور کے تاریخی مقام مینار پاکستان پر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں مل سکی۔ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کی درخواست مسترد کر دی ہے، جس کے بعد پارٹی کی قیادت میں شدید مایوسی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق، پی ٹی آئی کی درخواست پر لاہور میں ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں مختلف سکیورٹی مسائل پر تفصیل سے گفتگو کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 8 فروری کو لاہور میں مختلف اہم ایونٹس ہو رہے ہیں، جن میں کرکٹ میچ، انٹرنیشنل اسپیکر کانفرنس اور لاہور کا مشہور ہارس اینڈ کیٹل شو شامل ہیں۔ ان ایونٹس کی وجہ سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے جا رہے ہیں، جس کے باعث ہزاروں پولیس اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔

دوسری جانب، لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے کہا کہ "ہمارا قانونی اور آئینی حق ہے کہ ہم جلسہ کریں، ہماری لیگل ٹیم 4 بجے سے ڈی سی آفس میں موجود ہے، اور ہم نے 29 جنوری کو درخواست دی تھی، مگر ابھی تک اس پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔” انہوں نے مزید کہا کہ اگر اجازت نہ ملی تو پی ٹی آئی اگلے لائحہ عمل کا اعلان کرے گی۔

پی ٹی آئی نے 8 فروری کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کا اعلان کیا ہے۔ پارٹی کا کہنا ہے کہ وہ اس دن کو عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف احتجاج کے طور پر منائے گی، اور اس سلسلے میں لاہور میں مینار پاکستان پر ایک بڑا جلسہ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔یہ صورتحال اس بات کی غماز ہے کہ سیاسی محاذ پر مزید کشیدگی پیدا ہو سکتی ہے، خاص طور پر پی ٹی آئی کے اس اقدام کے نتیجے میں جب کہ حکومت اور انتظامیہ کے درمیان متنازعہ ایشوز پہلے ہی چل رہے ہیں۔

عمران ریاض کی جان کو کس سے خطرہ؟مبشرلقمان،عمران ریاض کے مابین کیا بات چیت ہوئی

Shares: