لاہور: قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدواروں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو چھوڑ دیا-

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی چھوڑنے والوں میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور ننکانہ صاحب کے قومی اور صوبائی اسمبلی کی نشست کے امیدوار عبدالکریم خان،خالد گھرکی،طارق محمود باجوہ اور ندیم ہارون شامل ہیں، مزاحمتی سیاست اور پی ٹی آئی پالیسی کے بعد لاہور سے مختلف رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو خیرباد کہہ دیا۔

پی پی 148 کے امیدوارعبدالکریم خان اور پی پی 150 کے امیدوار خالد گھرکی پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں، شیخوپورہ سے ایم پی اے کےامیدوار ملک محمد اقبال شامل پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں، ننکانہ صاحب سے امیدوار طارق محمود باجوہ پارٹی چھوڑنے والوں میں شامل ہیں، قصور سے پی ٹی آئی کے امیدوار ندیم ہارون نے بھی تحریک انصاف سے راہیں جدا کرلیں۔

عام انتخابات کے دوران پاک فوج کی خدمات بھی حاصل کی جائیں گی،ای سی پی

پی ٹی آئی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ملک میں مثبت سیاست کی روش کو قائم رکھنا چاہتے ہیں، پی ٹی آئی میں رہ کر مثبت سیاست نہیں کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں 230 سابق ممبران اسمبلی (42 فیصد) نے پاکستان تحریک انصاف کو چھوڑ دیا،ان سابقہ ارکان قومی و صوبائی اسمبلی کے بارے میں خیال ہے کہ وہ اپنے حلقوں میں کافی اثرورسوخ رکھتے ہیں،اب تک مسلم لیگ ن میں 60 سابق ممبران، استحکام پاکستان پارٹی میں 70، پاکستان پیپلز پارٹی میں 25، تحریک انصاف پارلیمنٹیرین میں 40، ایم کیوایم میں 10، عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام میں پانچ پانچ ممبران میں شامل ہوچکے ہیں۔

امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل

اب تک 85 قومی اسمبلی کے ممبران تحریک انصاف کا ساتھ چھوڑ چکے، پارٹی سے راہیں جدا کرنے والے ممبران میں 5 اقلیتی، 11 مخصوص نشستوں پر آئی خواتین جبکہ 69 برائے راست منتخب ہونے والے ممبران قومی اسمبلی شامل ہیں، جبکہ 20 سابق ممبران قومی اسمبلی پارٹی چھوڑنے یا ساتھ کھڑے ہونے کے سوال پر مکمل خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں

Shares: