اسلام آباد:پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کا اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط،اطلاعات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے اسپیکر قومی اسمبلی سے وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ اور آئی جی اسلام آباد کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور تحریک انصاف اسد قیصر نے موجودہ اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کو خط لکھا ہے، جس میں انہوں نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ اور آئی جی اسلام آباد کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔
اسد قیصر نے اپنے خط میں کہا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم این اے صالح محمد کو قواعد و ضوابط کے خلاف گرفتار کیا گیا، اور توہین آمیز طریقے سے ان کے گلے میں تختی لٹکا کر تصویر جاری کی گئی۔
فیض آباد:پولیس تشدد، پی ٹی آئی کارکنوں کی درخواست پرمقدمہ درج نہ ہوسکا:رکاوٹ…
تحریک انصاف کے رہنما نے خط میں مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی پولیس نے پوری دنیا میں پارلیمان کی بدنامی اور توہین کی، اسپیکر قومی اسمبلی ایوان کے سربراہ کے طور پر فوری نوٹس لے کر کارروائی کریں۔
دودن قبل21 اکتوبر کو اسلام آباد پولیس نے الیکشن کمیشن کے باہر فائرنگ کے واقعہ میں ملوث تحریک انصاف کے مستعفی رکن قومی اسمبلی صالح محمد خان اور ان کے سیکیورٹی پر مامور خیبرپختونخوا پولیس کے اہلکاروں کیخلاف مقدمہ درج کیا۔
مقدمہ ایس ایچ او تھانہ سیکرٹریٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا جس میں اقدام قتل اور پولیس کے ساتھ مزاحمت کی دفعات بھی شامل کی گئیں
’‘ ڈالر کی قیمت میں لائی گئی کمی "آنکھ کا دھوکہ:یعنی مصنوعی ہوگی’’:ماہرین…
ایف آئی آر میں مستعفیٰ ایم این اے صالح محمد خان اور ان کے گن مینز تصدق علی شاہ اورشاہ زیب ملزم نامزد کیے گئے۔
21 اکتوبر کو توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے فیصلے کے بعد پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی صالح محمد کے محافظ اور خیبر پختونخوا پولیس کے اہلکار نے الیکشن کمیشن کے باہر سرکاری رائفل سے ہی فائرنگ کی تھی۔
اسلام آباد پولیس نے دو گارڈز کو گرفتار جبکہ ایم این اے کو حفاظتی تحویل میں لے لیا جبکہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے اہلکار کی سرکاری رائفل بھی قبضے میں لے لی۔