پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کراچی کے رہنما اور سابق رکن قومی اسمبلی آفتاب صدیقی کے گھر میں چوری کی واردات ہوئی ہے۔
ملزمان گھر سے 30 تولہ سونا لے گئے۔15 ہزار ریال اور 1 لاکھ روپے نقدی بھی چوری ہوئی۔گھر سے ایک پستول بھی غائب ہے۔واقعے کا مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔مقدمہ رہنما کے سیکیورٹی گارڈ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی جا رہی ہے تاکہ ملزمان کا سراغ لگایا جا سکے۔
ایس ایس پی ساؤتھ نے کہا ہے کہ واقعے کی تفتیش جاری ہے اور جلد ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا۔
اسرائیلی فوج کی وحشیانہ بمباری، ایک دن میں 59 فلسطینی شہید
چارلی کرک کے مبینہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا
ورلڈ بینک اور سندھ حکومت کا کراچی ٹرانسپورٹ ماسٹر پلان پر گروپ قائم