لاہور:تحریک انصاف کا لانگ مارچ عوام کو متاثرنہ کرسکا۔ لاہور میں نظام زندگی معمول کے مطابق چلتا رہا۔اطلاعات کے مطابق لبرٹی چوک کے علاوہ سیاسی اجتماع کے رنگ کہیں نظر نہ آئے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ لاہوریوں نے عمران خان کوتنہا چھوڑدیا ہے اورحقیقی آزادی مارچ کے نظریے سے انحراف کرتے ہوئے لانگ مارچ کے ساتھ جانے سے انکار کردیا ہے اور صرف چند سو افراد نے ہی لانگ مارچ میں شرکت کی۔
عزیزہم وطنو!چاہتاہوں کہ پاکستانی اپنے فیصلےخودکریں،امریکہ اوراغیارنہیں:یہی میرامشن…
لبرٹی کے علاوہ کہیں بھی پی ٹی آئی کے سیاسی اجتماع کے رنگ نظر نہ آئے اور شہری لانگ مارچ کا حصہ بننے کی بجائے روٹین کی سرگرمیوں میں مصروف رہے۔لانگ مارچ کے مقابلے میں اچھرہ، عابد مارکیٹ، غالب مارکیٹ سمیت دیگر بازاروں میں زیادہ رش نظر آیا اور شہر کی بیشتر سڑکوں پر ٹریفک بھی معمول کے مطابق چلتی رہی۔
عمران خان ایماندار اورمخلص انسان،آرمی چیف کو کبھی غدار نہیں کہا:فیصل واوڈا
تحریک انصاف نے شہریوں کوعذاب میں ڈال کر سیاست چمکانے کی روش تو نہ چھوڑی لیکن اس بار شہری پی ٹی آئی قیادت کی چکنی چوپڑی باتوں میں نہ آئے۔
آرمی چیف کو کہا تھا کہ اگروہ آپ کو توسیع دے رہےہیں تو میں بھی دے دیتا ہوں:عمران…
یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ کارکنان اپنے گھروں سے نکلتے ہیں اور تھوڑی دیر شامل ہونے کےبعد واپس چلے جاتے ہیں ، یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ ان نوجوانوں کا کہنا ہے کہ چونکہ عمران خان آج رات لاہور میں ہی قیام کریںگے اس لیے وہ بھی گھروں کو جاتے ہیں اور گھر کے چھوٹے موٹے کام کرکے واپس آجاتے ہیں اورکل جب لانگ مارچ لاہور سے باہرنکلے گا توپھرا س میں شامل ہوں گے








