تحریک انصاف کی سوشل میڈیا مقبولیت میں کمی: فر حان ورک کا دعویٰ

0
82

ڈاکٹر فرحان ورک نے اپنے حالیہ ٹویٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سوشل میڈیا پر مقبولیت میں نمایاں کمی کا انکشاف کیا ہے۔ ان کے مطابق، پی ٹی آئی کے سب سے بڑے یوٹیوب چینل کی مقبولیت میں شدید کمی واقع ہوئی ہے۔ڈاکٹر فرحان ورک نے بتایا کہ چھ ماہ قبل جہاں پی ٹی آئی کے ویڈیوز کو 20 سے 25 لاکھ ویوز ملتے تھے، وہیں اب یہ تعداد صرف 6 سے 7 لاکھ تک محدود ہو گئی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ کمی یوٹیوب پر کسی پابندی یا الگورتھم کی وجہ سے نہیں ہے۔
تجزیہ کار کا خیال ہے کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت میں 50 سے 60 فیصد تک کی کمی آئی ہے۔ انہوں نے مثال دی کہ جہاں پہلے پارٹی کے سب سے مشہور یوٹیوب چینل پر 25 لاکھ، 20 لاکھ، یا 22 لاکھ ویوز آتے تھے، وہاں اب یہ تعداد صرف 6 یا 7 لاکھ تک رہ گئی ہے۔یہ رپورٹ ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان میں سیاسی کشیدگی اپنے عروج پر ہے۔ فرحان ورک نے بطور ثبوت پی ٹی آئی کے یوٹیوبر عمران ریاض کی ویڈیو کے سکرین شاٹ شیئر کیے ہیں۔ جن میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ویوز میں کمی آئی ہے۔ پاکستان میں فائر وال کی خبریں بھی گردش کر رہی ہیں فائر وال لگنے سے سوشل میڈیا کنٹرول میں ہو گا ۔ویوز کم ہونے کی وجہ سے ڈالروں میں بھئ کمی ہو گی آمدن کم ہو جائے گی جس کی وجہ سے پی ٹی آئی یوٹیوبر پریشان ہیں

سوشل میڈیا پر اس کمی کے پی ٹی آئی کی مجموعی حمایت اور آنے والے انتخابات پر کیا اثرات ہوں گے، یہ دیکھنا باقی ہے۔فرحان ورک کے مشاہدات نے پاکستان میں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر سیاسی مشغولیت کے بدلتے ہوئے منظرنامے اور اس کے ملک کی سیاسی صورتحال پر ممکنہ اثرات کے بارے میں بحث کو ہوا دی ہے۔

Leave a reply