پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل و نامزد وزیرِ اعظم عمر ایوب نے پنجاب اور مرکز میں حکومت بنانے کا دعویٰ کر دیا

0
136
pti

پاکستان تحریکِ انصاف کے سیکریٹری جنرل و نامزد وزیرِ اعظم عمر ایوب کا کہنا ہے کہ مرکز اور پنجاب میں بھی پی ٹی آئی حکومت بنائے گی۔اسلام آباد میں بیرسٹر گوہر خان کے ہمراہ پریس کانفرس کرتے ہوئے تحریکِ انصاف کے رہنما عمر ایوب نے دھاندلی اور انتخابی نتائج میں تبدیلی کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کر دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے کہا کہ 12ماہ پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ پولیس گردی کی گئی، پی ٹی آئی کارکنوں کو دیوار سے لگایا گیا، مقدمات بنائے گئے، اب بھی مختلف کیسز میں پولیس غیرقانونی دباؤ ڈال رہی ہے۔عمر ایوب نے کہا کہ جو کام کیا جارہا ہے یہ کسی نگراں حکمرانوں کا نہیں تھا، پی ٹی آئی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، مختلف لوگ کہتے تھے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ اور امیدوار نہیں ہوں گے، ہمارے امیدوار بھی سب سے زیادہ تھے اور پولنگ ایجنٹ بھی موجود تھے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے انتخابات میں 180 سیٹیں جیت کر ثابت کردیا، قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کا الیکشن لڑوں گا، ان شااللہ پی ٹی آئی مرکز اور صوبوں میں حکومت بنائے گی، یہ جیت پی ٹی آئی اوربانی پی ٹی آئی کی ہوگی۔انہوں نے کہا کہ انتخابات میں تحریکِ انصاف کو 3 کروڑ سے زائد ووٹ ملے اور ایم کیو ایم نے کراچی میں ہماری 18 سیٹیں چرائی ہیں۔عمر ایوب کا کہنا ہے کہ آج بھی پی ٹی آئی کے کارکنوں کو لاپتہ کیا جا رہا ہے، جعلی فارم 45 کو مسترد کیا جائے، کمشنر راولپنڈی نے کہا کہ 50 سے 60 ہزار جعلی ٹھپے لگائے، جیتے ہوئے امیدوار کو ہرایا۔پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ تحریک انصاف کے خلاف کی گئی دھاندلی کو مدر آف آل رگنگ ڈیکلیئر کرتے ہیں، جو کچھ عوام کے ووٹ کے ساتھ ہو رہا ہے وہ مدر آف رگنگ ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جن جن کا نام کمشنر راولپنڈی نے لیا وہ انکوائری سے الگ ہو جائیں، پشاور کی صوبائی اسمبلی کی7 سے 8 نشستیں کمشنر نے ہروائیں۔قومی اسمبلی میں ہماری 180 نشستیں ہیں

بیرسٹر گوہر خان
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے بعد حکومت سازی کے خدوخال پر بات کی جاتی ہے، بدقسمتی سے الیکشن کمیشن نے اب تک عوامی مینڈیٹ کےمطابق انتخابی نتائج کا اعلان نہیں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو آؤٹ کرنے کی کوشش کی گئی، نہ بلا رہا نہ لیڈرشپ، پی ٹی آئی کو ریلیوں اور ورکرز کنونشنز کی اجازت نہیں دی گئی، پی ٹی آئی کارکنوں کے خلاف پرچے کاٹے گئے، عوام نے 8 فروری کو پی ٹی آئی کو ووٹ دیا۔
انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی میں ہماری 180 نشستیں ہیں، کے پی کے میں 42، پنجاب میں 115، سندھ میں 16 اور بلوچستان میں 4 نشستیں ہیں، سندھ میں ایک نشست بھی نہیں دی گئی۔بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ فارم 45 صرف پی ٹی آئی کو نہیں تمام جماعتوں کو ملا ہے، ریٹرننگ افسر کی ذمے داری ہے کہ فارم 45 کے مطابق فارم 47 بنائے، پنجاب میں ہماری اکثریت کو کم کیا گیا، ہمارا مطالبہ ہے کہ فارم 45 کے مطابق نتائج کا اعلان کیا جائے۔ پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ راولپنڈی کے کمشنر کی پریس کانفرنس ہمارے مؤقف کی تائید ہے، کمشنر نے اپنے ضمیر کے مطابق آواز دی، تحریک انصاف جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ کرتی ہے، تمام لوگوں کو شامل تفتیش کیا جائے، تحقیقاتی رپورٹ عوام سے شیئر کی جائے۔

Leave a reply