پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے پارلیمانی پارٹی اجلاس میں بانی چیئرمین سے متعلق شکایات پر ارکان ایک دوسرے کے ساتھ الجھ پڑے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں رکن قومی اسمبلی جنید اکبر نے اڈیالہ جیل میں وکلاء کے ذریعے بانی کو درست معلومات نہ پہنچانے کی بات اٹھائی۔ انہوں نے کہا کہ تمام اراکین اسمبلی قربانیاں دے رہے ہیں لیکن کچھ وکلاء صرف مخصوص گروپ کی رائے بانی تک پہنچاتے ہیں اور باقی ممبران کی کوششیں رپورٹ نہیں ہوتیں۔جنید اکبر نے مزید کہا کہ اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کو ممبران کی قربانیوں کے بارے میں مکمل آگاہی نہیں دی جاتی۔

اجلاس میں سلمان اکرم راجا نے بھی واضح کیا کہ اپوزیشن سے متعلق سیاسی فیصلوں کا مکمل اختیار محمود خان اچکزئی اور علامہ ناصر عباس کے پاس ہوگا۔

ٹرمپ کا غیر ملکی فلموں پر 100 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

بانی پی ٹی آئی کی بدتمیزی،رپورٹرز کا قومی اسمبلی اجلاس سے واک آؤٹ کا اعلان

برطانیہ، فرانس اور جرمنی کا ایران پر پابندیوں کے بعد سفارتی رابطے رکھنے کا اعلان

بنگلہ دیش میں قبائلی لڑکی کے گینگ ریپ کے بعد ہنگامے، تین ہلاک، کرفیو نافذ

Shares: