پی ٹی آئی ایم این اے کا پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا ،عملے کو زدوکوب کیا

گرڈ اسٹیشن کا ریکارڈ اور رجسٹر پھاڑ دیئے
pti

پشاور:ترجمان پیسکو کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ذوالفقار نے گزشتہ رات کمپنی کے پبی گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول کرعملے کو زدوکوب کیا-

باغی ٹی وی : ترجمان پشاور الیکٹرک سپلائی( پیسکو )نے کہا کہ گزشتہ رات ایم این اے ذوالفقار بیس پچس لوگوں کے ہمراہ پیسکو پبی گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوئے ایم این اے نے پیسکو کے عملے کو زدوکوب کیا، گرڈ اسٹیشن کا ریکارڈ اور رجسٹر پھاڑ دیئے، ویڈیو نہ ریکارڈ ہو اس لئے سی سی ٹی کیمروں کو بھی نقصان پہنچایا، ممبر قومی اسمبلی نے عجب باغ فیڈر پر لوڈمنیجمنٹ نہ کرنے کا کہا۔

ان کا کہنا تھا کہ عجب باغ فیڈر پر بقایا جات 171ملین روپے جبکہ لاسز 45فیصد ہیں، عجب باغ فیڈ پر بجلی معمول کے مطابق فراہم کی جا رہی ہے، نہ اضافی لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے اور نہ ہی غیر اعلانیہ لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے گرڈ اسٹیشن کی سیکیورٹی کو یقینی بنانے کیلئے پولیس کی نفرنی بھی طلب کی جا رہی ہے، ایم این اے ذوالفقار کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے مراسلہ جمع کرایا جا چکا ہے۔

Comments are closed.