پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر نے اپنے عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد پارٹی سطح پر اہم تبدیلیوں کا آغاز کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق جنید اکبر نے پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر سیف کو عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ ان کی جگہ پر ملک عدیل کو پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کا نیا صوبائی سیکرٹری اطلاعات مقرر کیا گیا ہے۔اسی طرح، پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے ڈپٹی سیکرٹری کے عہدے کی ذمہ داری زیشان ایڈوکیٹ کو تفویض کر دی گئی ہے۔ دونوں نئی تعیناتیاں پی ٹی آئی کے اندرونی سطح پر بڑی تبدیلیوں کی عکاسی کرتی ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ملک عدیل اقبال اب پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات ہوں گے، جبکہ زیشان ایڈوکیٹ ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیں گے۔ ان دونوں تعیناتیوں کا باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے۔