چیف الیکشن کمشنر کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پی ٹی آئی نے واپس لے لی

0
34
ecp

لاہور ہائیکورٹ میں چیف الیکشن کمشنر سلطان سکندر راجہ اور چار ممبران الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر سماعت ہوئی

عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنا پر مسترد کردی ،وکیل درخواست گزار نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے درخواست پر فیصلہ کر دیا ہے، درخواست واپس لینا چاہتے ہیں اسکی اجازت دی جائے عدالت نے درخواست واپس لینے کی اجازت دے دی۔

جسٹس علی باقر نجفی نے فواد چوہدری کی توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں چیف الیکشن کمشنر اور چاروں ممبران الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔درخؤاست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ الیکشن کمیشن نے پرنسپل سیکرٹری ٹو وزیر اعلیٰ آئی جی پنجاب سمت 22 اعلی افسرون کو قواعد و ضوابط کے خلاف تعینات کردیا ،عدالت نے انکی درخواست داد رسی کے لیئے چیف الیکشن کمشنر کو بھجوا دی ابھی تک عدالت کے حکم پر اسکی درخواست کی دادرسی نہیں کی گئی عدالت الیکشن کمیشن اور چاروں ممبران کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائے ،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت سیاسی وابستگی رکھنے والے بیورو کریٹس کو ہٹانے کا حکم دے، عدالتی حکم نظرانداز کرنے پر چیف الیکشن کمشنرکے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

مریم نواز کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کیلئے ایک اور درخواست دائر

توہین عدالت کی درخواست ناقابل سماعت قرار

ھارتی جارحیت پر پاکستان کا ذمہ دارانہ جواب،ہو گی تقریب، وزیراعظم دیں گے مودی کو اہم پیغام

پاک فضائیہ خطے میں پاکستان کی سالمیت اور وقار کے دفاع کیلئے مکمل تیار ہے: سربراہ پاک فضائیہ

عسکری قیادت کا پاک فضائیہ کے آپریشنل ایئر بیس پر جاری کثیر ملکی عسکری مشق کا جائزہ

Leave a reply