تحریک انصاف نے خیبر پختونخواہ میں بڑی وکٹ گرا دی،کون شامل ہوا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر, وفاقی وزیر دفاع پرویز خان خٹک, صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی, ایم این اے ڈاکٹر حیدر علی قومی وطن پارٹی کے سابقہ ایم پی اے ارشد خان عمرزئی کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر چارسدہ پہنچے اس موقع پر انکا پرتپاک استقبال کیا گیا،

وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ پاکستان کی واحد امید صرف اور صرف عمران خان ہیں،اس ملک میں کوئی ٹیکس نہیں دیتا،عوام پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں،کسی نے مذہب ،کسی نےپختون کسی نے روٹی کپڑا مکان کے نام پر عوام کا دھوکا دیا،پاکستان ایک سال کے اندر ترقی کی راہ پر گامزن ہو جائے گا،پی ٹی آئی حکومت پر منہگائی کا الزام لگانے والوں نےقومی خزانوں میں کیا چھوڑا تھا،اگرلیڈروں کوعوام سے محبت ہوتی تو آج ملک کی یہ حالت نہ ہوتی

پرویز خٹک کا مزید کہنا تھا کہ ہم قرضوں میں ڈوب گئے ملک کو امپورٹ ایکسپورٹ کیلئے 20ارب ڈالرکی فوری ضرورت ہے، جب تک ہم اپنے پاؤں پر کھڑے نہیں ہوں گے یورپ کے غلام رہیں گے ،ملک میں کسی چیز کی کمی نہیں،صحیح معنوں میں عوام کی خدمت کرنی ہے،ہمارے دور میں بننے والےترقیاتی منصوبوں اور دوسرے منصوبوں میں زمین آسمان کا فرق ہے،صرف نعروں اور آوازوں سے بات نہیں بنتی عوام کی خدمت سے بات بنے گی،

Shares: