تحریک انصاف نے حکومت سے این آر او مانگ لیا

0
48
pti

تحریک انصاف اور حکومت میں مذاکرات کا معاملہ ،تحریک انصاف نے این آر او مانگ لیا

باخبر ذرائع کے مطابق براہ راست مذاکرات کےلیے تحریک انصاف نے شرائط رکھ دیں ، تحریک انصاف نے شرط رکھی کہ حکومت اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تحریک انصاف کو دے ہمارے تمام اراکین قومی اسمبلی کے استعفے نامنظور کیے جائیں ۔تحریک انصاف کے تمام گرفتار رہنماؤں اور کارکنوں کے خلاف مقدمات واپس لیے جائیں عمران خان کے خلاف بھی تمام کیسز ختم کیے جائیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق تحریک انصاف نے یہ مطالبات جماعت اسلامی کے وفد سے ملاقات میں پیش کیے ۔

حکومت نے مذاکرات سے قبل کوئی بھی پیشگی مطالبہ نہ ماننے کا فیصلہ کیا ہے، حکومت کا کہنا ہے کہ جو بھی گفتگو ہوگی مذاکرات کی میز پر ہوگی پیشگی شرائط پر مذاکرات کرنے ہیں تو کوئی فائدہ نہیں، سابق صدر آصف زرداری بھی کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات شرائط کے ساتھ نہیں ہونے چاہئے

واضح رہے کہ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے ہفتے کو وزیراعظم شہباز شریف اور عمران خان سے الگ الگ ملاقاتیں کی تھیں جس میں مذاکرات کے لئے کردار ادا کرنے پر بات کی تھی، اس ضمن میں پی ٹی آئی نے تین رکنی کمیٹی بھی بنا دی ہے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر کی جانب سے کمیٹی کی تشکیل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے،پرویزخٹک، سینیٹراعجاز چوہدری اور میاں محمود الرشید کمیٹی میں شامل ہیں، تین رکنی کمیٹی ملک میں جاری سیاسی بحران کے حوالے سے جماعتِ اسلامی سے مذاکرات کرے گی۔

بشری نے بچوں سے نہ ملنےدیا، کیا شرط رکھی؟ خان کیسے انگلیوں پر ناچا؟

ہوشیار،بشری بی بی،عمران خان ،شرمناک خبرآ گئی ،مونس مال لے کر فرار

بشریٰ بی بی، بزدار، حریم شاہ گینگ بے نقاب،مبشر لقمان کو کیسے پھنسایا؟ تہلکہ خیز انکشاف

تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی، فرح گوگی کی کرپشن کی فیکٹریاں بحال

سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجر بل کیس کی سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

Leave a reply