پیپلز پارٹی کی دعوت کے باوجود پی ٹی آئی نے تعمیری سیاست نہیں کی،مصدق ملک
وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہم سے پہلے پی ٹی آئی کو مل کر حکومت بنانے کے لیے کہا تھا۔
میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر مصدق ملک کا کہنا تھا کہ اکثریت ملک گئی ہے تو آئیں ، پیپلز پارٹی کی دعوت کے باوجود پی ٹی آئی نے تعمیری سیاست نہیں کی، وہ چوکوں میں ہی آنا چاہتے ہیں، چوک میں ضرور آئیں پھر اکثریت کیوں کہتے ہیں، فوری طور پر آئین سازی، قانون سازی کرنا ضروری ہے، غربت، مہنگائی کے حوالہ سے اہم اقدامات کرنے ہیں ،دونوں ہاؤسز کا فعال ہونا ضروری ہے،یہی جمہوریت کی معراج ہے، پارلیمان کا مقصد عوام کی آواز کو پارلیمان میں لایا جائے اور عوامی مقدمہ آگے بڑھایا جائے، حکومت عوام کے حق میں قانون سازی کرے اور اپوزیشن بھی اپنا کردار ادا کرے،ہمیں امید ہے کہ تمام امیدوار کامیاب ہو جائیں گے ہمارے،
مصدق ملک کا مزید کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی کے ساتھ اتحاد اچھے انداز میں آگے بڑھ رہا ہے، اس سے پہلے بھی غیر مشروط انداز میں پیپلز پارٹی نے سپورٹ کی تھی، ن لیگ کی اکثریت کا احترام کیا گیا کوئی لے دے، کوئی وعدہ وغیرہ نہیں کیا گیا، سیاسی استحکام آئے گا تو معاشی استحکام آئے گا، شہباز شریف پہلے بھی چارٹر آف اکنامک کی پیشکش کر چکے ہیں،آپس کی نوک جھوک چلتی رہتی ہے، ہمیں ملکی مفاد میں ایک ہونا چاہیے،بین الاقوامی منڈی میں تیل کی قیمت کبھی کم ہوتی ہے، کبھی بڑھتی ہےیوکرین روس جنگ کی وجہ سے حالات خراب ہیں، عالمی منڈی میں جب تیل کی قیمت بڑھتی ہے تو سب متاثر ہوتے ہیں ، روپے اور ڈالر کی قیمت میں تناسب بھی اثر انداز ہوتا ہے، ڈالر کی قیمت بڑھنے سے بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہو جاتا ہے، ہم ڈالر میں خریدتے ہیں لیکن روپوں میں یہاںبیچتے ہیں، خام تیل کے سب سے بڑے سپلائر مشرق وسطیٰ ہیں جب وہاں بھی غیریقینی صورتحال ہو جنگ کی سی فضا ہو تو پھر تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوتا ہے.