پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی کا الیکشن میں دھاندلی کیخلاف ایک ہونے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب، اسد قیصر، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے
0
99
jamateislami

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد نے اسلام آباد میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات کی۔

باغی ٹی وی : پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ملاقات میں موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی دونوں سیاسی جماعتوں کا الیکشن میں دھاندلی کےخلاف مشترکہ جدوجہد اور ملک میں پارلیمانی جموریت کے فروغ اور آئین و قانون کی بالادستی پر اتفاق ہوا،پی ٹی آئی کے وفد میں عمر ایوب، اسد قیصر، جنید اکبر اور ڈاکٹر امجد خان شامل تھے۔

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہرخان نے سائفر کی دوبارہ تحقیقات اور سابق سفیر اسد مجید سے بیان دوبارہ ریکارڈ کرانے کا مطالبہ کیا ،گوہر نے کہا کہ ڈونلڈلو نے جو کہا وہ جھوٹ ہے ہم اس کی دوبارہ انکوائری کا مطالبہ کرتے ہیں، اسد مجید نے ڈونلڈ لو کے ساتھ میٹنگ کا اعتراف کیا ہے، اسدمجید نے جو سائفر کی تصدیق کی اور ان ہی کی سفارش پر ڈیمارش کیا گیا ڈونلڈ لو نے سائفر کے کانٹینٹ کو مسترد کیا ہے، ملاقات کو بھی مسترد کیا ہے،اسد مجید نے سائفر کا کانٹینٹ عدالت میں جمع کرایا اور ملاقات کی تصدیق کی۔

ملک کے مختلف علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

نئی دہلی کےوزیراعلیٰ اروند کیجریوال گرفتار ہو گئے

غزہ میں جارحیت، کینیڈا نے اسرائیل کو ہتھیاروں کی ترسیل مکمل طور پر روک …

Leave a reply