پی ٹی آئی اور جے یو آئی کے وفد کی ملاقات: ملک کی سیاسی صورحال پر گفتگو اور بطور اپوزیشن مل کر آگے چلنے پر غور

تحریک انصاف کا جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا
0
101
pak

اسلام آباد: تحریک انصاف کےرہنما عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے اعلیٰ سطحی وفد نے مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی-

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے مستقبل میں بھی رابطوں کو جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کے وفد کی عمر ایوب کی قیادت میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، جس میں ملک کی سیاسی صورحال پر گفتگو اور بطور اپوزیشن مل کر آگے چلنے پر غور کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عمر ایوب اور اسد قیصر سمیت وفد آج ملاقاتیں کے لیے آیا، وفد کو خوش آمدید کہا، ان کی سوچ ہے کہ اپوزیشن کے مابین رابطے رہے، مشترکہ مؤقف لینے کے لیے ان سے ہمارا کوئی اختلاف نہیں، تلخیوں کو دور کرنے ضرورت ہے، ملک میں آئین پاکستان کی کوئی حیثیت نہیں رہی،پارلیمنٹ اپنی اہمیت کھوچکی ہے، جمہوریت ہار رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف 15 سال سے آپریشن جاری ہے، دہشت گردی میں 10 گناہ اضافہ ہوا ہے، ملک کی صورتحال قابل قبول نہیں، چمن میں 7 ماہ سے دھرنا دیا گیا ہے، یہاں سے احکامات دے کر قدغنیں لگائی جارہی ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا آج بڑی مثںت گفتگو ہوئی ہے، ہم چاہتے ہیں جے یو آئی تحریک تحفظ آئین پاکستان کے تحت جدوجہد جاری رکھیں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بھی یہی خواہش ہے، مستقبل میں بھی بات چیت ہوگی، جے یو آئی نے اپنا جلسوں کا سلسلہ شروع کیا ہے، ہمارے کنونشن اور جلسے ملک بھر میں ہوں گئے اس ملک میں آئین نام کی چیز نہیں، آج ہمارے دفتر میں پولیس نے دھاوا بولا، پولیس رؤف حسن پر حملہ کرنے والوں کے بجائے بے گناہ لوگوں کے پیچھے ہے، ان اقدامات سے ملک کمزور ہوتا ہے، جمہوریت ہوگی تو سرمایہ کاری آے گی۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے مشترکہ مسائل پر بات چیت ہوئی ہے، اس وقت ملک میں آئین معطل ہے، بنانا ری پبلک بنادیا گیا ہے، گندم بحران کی بھی اس ملاقات میں بات ہوئی ہے، آج کی ملاقات کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے بات کریں گئے مولانا فضل الرحمان بھی اپنی شورٰی سے مذاکرات کریں گے، اری جنگ کسی کو لانے کی نہیں قانون کی عملداری کی ہے، آئین اور قانون کی حکمرانی سے ملک ترقی کرے گا۔

جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اپوزیشن اتحاد کے درمیان اہم ملاقات طے پاگئی، تحریک انصاف کا جے یوآئی سربراہ مولانا فضل الرحمان سے رابطہ ہوا جس کے بعد عمر ایوب کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد کا اعلیٰ سطحی وفد آج رات کو مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں میں ملاقات سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ہوگی ذرائع کے مطابق ملاقات میں اپوزیشن جماعتوں کی حکومت مخالف تحریک کو حتمی شکل دی جائے گی جبکہ ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان اور پی ٹی آئی رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس بھی ہوگی-

غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری،مزید 85 فلسطینی شہید

چین روس کو مہلک امداد فراہم کر رہا ہے،برطانیہ

پارلیمنٹ ہاؤس ،سپریم کورٹ سمیت سرکاری دفاترکا بجلی سسٹم ٹرپ کرگیا

Leave a reply