وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ انصاف اسٹوڈنٹ ونگ کے سابق عہدیدار خود طلباء کو اشتعال دلاتے رہے ہیں، اس کی ویڈیو بھی موجود ہیں

عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ بھچر صاحب تحریک انصاف کے آفیشل پیج سے طلباء کو اشتعال کی ترغیب دی گئی، انصاف اسٹوڈنٹ ونگ کے لوگ مار دھاڑ، جلاؤ گھیراؤ میں ملوث پائے گئے، آپ کی جماعت نے پلاننگ کے تحت ایک بچی اور اس کےخاندان کی عزت اچھالی،تحریک انصاف کے اس پروپیگنڈے کا شکار مریم نواز اور میں خود متعدد بار ہو چکے ہیں، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ سمیت پنجاب کے تمام شہروں میں حالات معمول کے مطابق ہیں، پولیس امن و امان برقرار رکھنے کے لیے ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے،جن لوگوں نے اس سارے معاملے میں پروپگنڈا کیا فیک معلومات پھیلائی ان سب کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا چاہے ان کا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو

قبل ازیں پی ٹی آئی رہنما ملک احمد خان بھچر کا کہنا تھا کہ کل وزیراعلیٰ مریم نواز نے پریس کانفرنس کی، مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف کے خلاف چارج شیٹ بنا کر پیش کردی،محترمہ اپنی بیڈ گورننس کو چھپانے کیلئے پی ٹی آئی پر ملبہ ڈالنے جا رہی ہیں، آپ نے 6، 7 ماہ گزارے، پی ٹی آئی کی کردار کشی کے علاوہ کیا کیا؟، آپ انسانی حقوق کی علم بردار بنی بیٹھی ہیں، آپ کی جماعت نے محترمہ بینظیر بھٹو کی تصاویر جہاز سے گرائی تھیں، آپ کی جماعت کی ذہنیت وہاں سے شروع ہوتی ہے، کیا ڈاکٹر یاسمین راشد خاتون نہیں ہے، کیا عالیہ حمزہ خاتون نہیں ہے، آپ خواتین کے حقوق کی علم بردار بن کے سیاست چمکانا چاہتی ہیں، ہم تو خود فسطائیت کا شکار ہی،صوبے کی تمام خواتین کے حقوق ہیں، چاہے سرکاری ادارے ہوں یا پرائیویٹ، آپ اسے سیاست کیلئے استعمال کر رہی ہیں،ہماری ایم این ایز کو اغواء کیا ہوا ہے،آپ سب سے بڑی جماعت کو دہشتگرد کہہ رہی ہیں، یہ بتائیں پرویز مشرف کا طیارہ اغواہ کس نے کیا تھا، تب دہشتگردی کا مقدمہ کس پر ہوا تھا؟

پنجاب کالج سوشل میڈیامہم،عمران ریاض،سمیع ابراہیم سمیت 36 افراد پر مقدمہ

راولپنڈی،طلبا کا احتجاج، توڑ پھوڑ،پولیس کی شیلنگ

مبینہ زیادتی ،طلبا کا احتجاج، آئی جی پنجاب کو عدالت نے کیا طلب

پنجاب کالج مبینہ زیادتی کیس،کالج انتظامیہ کی طلبا سے کلاسوں میں جانے کی اپیل

لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

لاہور میں طالبہ کے ساتھ مبینہ جنسی زیادتی: پنجاب حکومت کی ہائی پاور کمیٹی کی ابتدائی رپورٹ

پنجاب کالج مبینہ زیادتی، پولیس واقعہ سے انکاری،طلبا کا آج پھر احتجاج

پنجاب کالج مبینہ زیادتی بارے من گھڑت افواہ پھیلانے والا گرفتار

Shares: