کوئٹہ: پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار کی ریلی کیخلاف تین تھانوں میں مقدمہ درج کر لیا گیا
مقدمات جناح ٹاؤن، گوالمنڈی اور سٹی تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کئے گئے، مقدمے این اے 263 کے سالار خان پی بی43 کے اُمیدوار دودہ شاہوانی کو نامزد کیا گیا ہے، مقدمے میں پی بی 44 کے امیدوار ملک فیصل دہیوار کو بھی نامزد کیا گیا ہے، ریلی میں شریک پی ٹی آئی دیگر کارکنان کو بھی مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ریلی بغیر اجازت کے نکالی گئی، اُمیدواروں نے روڈ بند کر کے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کی، پریلی کے شرکاء نے پولیس کو دھکے دئیے اور کار سرکار میں مداخلت کی
گزشتہ روز پی ٹی ائی کی جانب سے ریلی نکالنے کے خلاف کوئٹہ کے تین مختلف تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے مقدمگ میں سالار خان کاکڑکو نامزد کیا گیا ہے جبکہ پولیس پر حملہ کو بھی متن میں شامل کیا گیا https://t.co/dIkKedB2vr pic.twitter.com/4pwboqlY5u
— Muhammad Faizan Aslam Khan (@FaizanBinAslam1) January 29, 2024
دوسری جانب کراچی میں تین تلوار کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان میں ہونے والے تصادم کا مقدمہ درج کر لیا گیا،مقدمے میں پی ٹی آئی کی صوبائی قیادت سمیت 131 افراد ملزم نامزد کئے گئے ہیں، مقدمہ چار سے پانچ ہزار پی ٹی آئی کارکنان کے خلاف درج کیا گیا،مقدمے میں انسداد دہشتگری ، سرکاری املاک پر حملے، ہنگامہ ارائی، بلوہ اور لوٹ مار سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں،مقدمے کے اندراج سرکار مدعیت میں تھانہ فریئر میں کیا گیا، مقدمے کے متن میں کہا گیا کہ دو روز سے سوشل میڈیا کے ذریعے پر تشدد احتجاج کے لئے کارکنان کو تیار کیا جارہا تھا،شہر کے مختلف علاقوں سے ریلیوں کی شکل میں چار سے پانچ ہزار کارکن تین تلوار پہنچے، ریلی یا جلسے کا اجازت نامہ نہیں تھا، تین تلوار چوک پر اطراف میں ٹریفک کو روکا گیا، مقدمے میں خرم شیر زمان، فہیم خان، سعید آفریدی، عدیل احمد سمیت دیگر 75 اہم رہنما ملزم نامزد کئے گئے ہیں، متن میں کہا گیا کہ قائدین نے کارکنان کو اشتعال دلایا اور پولیس پر حملہ کیا ،فائرنگ پتھراؤ سے شدید خوف و ہراس بھی پھیلا، کاروبار بند ہوا، ہنگامہ آرائی کے دوران 15 افراد گرفتار ہوئے، نائن ایم ایم کے چار خول ملے،