پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرینز نے نوشہرہ سے جلسہ کرتے ہوئے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کر دیا ہے۔پی ٹی آئی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ آئندہ عام انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا نہ کیا تو کوئی ہمارا نام بدل دے۔نوشہرہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو کہتے تھے پرویز خٹک اکیلا ہے وہ آج کا جلسہ دیکھ لیں، عمران خان غرور کرتا ہے اور غرور اللہ کو پسند نہیں۔پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہاکہ پی ٹی آئی کی جتنی خدمت میں نے کی کوئی نہیں کر سکتا۔ 2013 میں پی ٹی آئی کی کامیابی ان الیکٹیبلز کی وجہ سے ہوئی جو میرے ساتھ آئے تھے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ہر تقریر میں خیبرپختونخوا حکومت کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہیں، وہ کارکردگی ہماری ہی تھی۔ نوجوان اس غلط فہمی میں نا رہیں کہ عمران خان آکر نیا پاکستان بنائے گا۔
واضح رہے کہ پرویز خٹک کے جلسے میں عوام کا جوش و خروش کے ساتھ گو نیازی گو کے نعرے لگائیں،آج جلسے میں تحریک انصاف کے کارکنان ناظمین ضلعی و تحصیل کے سابقہ چئیرمین اور مختلف حلقوں کے صوبائی امیدواران نے پرویز خٹک کے ہاتھ بیعت کرکے تحریک انصاف کو خیبر باد کہہ دیا ،پرویز خٹک نے آئیندہ جلسوں کا پلان ترتیب دیا ہے جسمیں صوبے کے مخلتف اضلاع میں بڑے جلسے و شمولیتیں کی جائینگی۔
Shares: