پشاور : پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) نے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگا کر سوشل میڈیا پر انتظامی افسران کے خلاف مہم کا آغاز کر دیا۔
باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس” پر پی ٹی آئی پشاور کے آفیشلپی ٹی آئی پیج پر انتظامی افسران کی تصاویر اور نام جاری کیے گئے ہیں ،جاری کی گئی تصاویر کے ساتھ "ضلع پشاورکے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والے قومی مجرمان ” کی تحریر بھی لکھی گئی ہے۔
اس حوالے سے پی ٹی آئی کے پی کے سوشل میڈیا ہیڈ اکرام کھٹانہ نے نجی خبررساں ادارے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈی سی سمیت دیگرانتظامی افسران نے مینڈیٹ چھین کر عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچائی، فارم 45 کے نتائج کو فارم 47 میں یکسر تبدیل کیا گیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فارم 45 کے مطابق نتائج جاری کیے جائیں اور ہماری جیتی ہوئی نشستیں واپس کی جائیں۔
سابق کمشنر راولپنڈی کے دھاندلی کے الزامات پر تحقیقاتی کمیٹی رپورٹ پیش نا کر سکی
واضح رہے کہ قبل ازیں چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا پر دھمکی آمیز مہم چلانے والا شخص گرفتار کرلیا گیا، ذرائع کے مطابق 20 فروری کو راولپنڈی کے علاقے پنڈورا کے رہائشی عبدالواسع نے چیف جسٹس پاکستان کے خلاف غلیظ اور دھمکی آمیز سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا، عبدالواسع نے چیف جسٹس کو دھمکیاں دیں، کردار کشی کی سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لیا قانون نافذ کرنے والے اداروں نے فوری کارروائی کرتے ہوئےعبدالواسع کو حراست میں لے لیا جبکہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف سوشل میڈیا کیمپین میں باقی کرداروں کی شناخت کا عمل جاری ہے، مذموم سوشل میڈیا کمپین میں حصہ لینے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔