ضلع خیبر باڑہ سے تعلق رکھنے والے سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی کو اسلام آباد ائر پورٹ پرایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل ہونے پر دبئی جانے سے روک دیا گیا ۔امیگریشن حکام کے مطابق سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل ہے، اس لیے انہیں ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سابقہ ایم پی اے محمد شفیق آفریدی دبئی میں ایک پرائیویٹ بزنس میٹنگ میں شرکت کرنے کے لئے جا رہے تھے۔
ضلع خیبر سے تعلق رکھنے والے سابقہ ایم پی اے کو وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے بدھ کی رات اسلام آباد سے دبئی جانے سے روک دیا ہے۔محمد شفیق آفریدی کو ایک گھنٹے تک ایف آئی اے نے اپنے آفس میں بٹھایا اور بعد میں پاسپورٹ واپس کردیا اور ایک نجی ائر لائین سےاف لوڈ کر دیا گیا ۔محمد شفیق آفریدی کو ایئر پورٹ حکام نے اس وقت روکا جب وہ دبئی کے لئے ایک فلائٹ میں سوار ہو رھے تھے ایف آئی اے حکام نے جب سابقہ ایم پی اے شفیق آفریدی سے پوچھا کہ آپکا نام کیوں لسٹ میں شامل کیا گیاہے ۔تو شفیق آفریدی نے کہا کہ میں پاکستان تحریک انصاف کا ممبر صوبائی اسمبلی رہ چکا ھوں ۔باقی میں نے کوئی جرم نہیں کیا ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام شامل کرنے کیخلاف قانونی چارہ جوئی کرونگا ۔








