پی ٹی آئی کے خلاف مبینہ کریک ڈاؤن،قیادت نے بڑا فیصلہ کر لیا
پشاور: پنجاب کے بعد خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کے سوشل میڈیا ورکرز کی گرفتاریاں شروع ہوگئی ہیں،جبکہ پی ٹی آئی کی قیادت نے عالمی برادری سے رجوع کا فیصلہ کیا ہے-
باغی ٹی وی : تحریک انصاف کے رہنماؤں نے دعوی کیا ہے کہ پشاور اور مانسہرہ سے گرفتاریاں کی گئی ہیں انصاف یوتھ ونگ کے مرکزی صدر مینا خان آفریدی کے مطابق پشاور میں رورل انصاف یوتھ ونگ صدر اظہر خان آصف زئی کو گرفتار کیا گیا ہے اور پولیس گرفتاری کو چھپا رہی ہے۔
عدالت میں پیشی کیلئے عمران خان لاہور سے اسلام آباد روانہ
سابق وفاقی وزیر عمر ایوب نے بھی سوشل میڈیا پر سوشل میڈیا ورکر بلال کے گھر پر پولیس چھاپے سے تعلق بتایا ہے۔ علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ بلال کی گرفتاری نہ ہونے پر ان کے والد اور چچا کو گرفتار کیا گیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے ارکان پر کئی مقدمات، رات گئے گرفتاریوں اور مبینہ طور پر جبری گمشدگیوں کے پیش نظر برطانیہ اور یورپ میں پارٹی کے نمائندگان سراپا احتجاج ہیں اور ارکان پارلیمنٹ کو خط لکھ رہے ہیں تاکہ پی ڈی ایم حکومت کی جانب سے پارٹی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بارے میں انسانی حقوق کی تنظیموں کو آگاہ کیا جاسکے۔
برطانیہ اور یورپ میں پی ٹی آئی کے فوکل پرسن صاحبزادہ چیکو جہانگیر نے کہا کہ پی ٹی آئی عالمی برادری سے کوئی مطالبہ نہیں کررہی بلکہ یہ محض حکومت پاکستان سے آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کرانے کا مطالبہ کر رہی ہے لندن میں پی ٹی آئی کے نمائندے اقوام متحدہ کے اداروں اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے ملاقات کر کے انہیں بتائیں گے کہ پاکستان میں انسانی حقوق کو پامال کیا جا رہا ہے-
پیمرا نے اسلام آباد کی حدود میں جلسوں اور ریلیوں کی کوریج پر پابندی عائد …
لندن میں نواز شریف کے خلاف جارحانہ مہم کی قیادت کے لیے مشہور پی ٹی آئی کارکن شایان علی نے حامیوں پر زور دیا کہ وہ پارک لین میں نواز شریف کے فلیٹ کے باہر فاشزم کے خلاف احتجاج کے لیے جمع ہوں وہ اپنے متعلقہ اراکین پارلیمنٹ کو خطوط بھیج کر انہیں پاکستان کی صورتحال سے آگاہ کریں۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی کل (28 مارچ) کو ایک رپورٹ شروع کر رہی ہے جس میں 25 مئی سے اب تک پی ٹی آئی کے خلاف ہونے والی تمام انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا خلاصہ کیا گیا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ پاکستان میں حکومت سیاسی بنیادوں پر جرائم اور دوران حراست تشدد میں ملوث ہے۔
دریں اثنا پی ٹی آئی کے سینیئر رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر نے اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفارت کاروں اور سفیروں سے ملاقات کی۔
کارکنوں پرتشدد :پی ٹی آئی نےامریکی ،برطانوی پارلیمنٹ یورپی یونین اورانسانی حقوق کی تنظیموں کو خطوط ارسال کر دیئے
سفارت کاروں کے ساتھ ان ملاقاتوں کی تفصیلات پر پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا، تاہم اس پیش رفت سے واقف ذرائع نے بتایا کہ ان سفارت کاروں کو پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن اور مخصوص واقعات کی تفصیلات بتائی گئی ہیں۔
جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’یورپی ممالک خاص طور پر جمہوریت اور انسانی حقوق کے حامی ہیں، یہ واضح ہے کہ ان کی جانب سے کسی مداخلت کی توقع نہیں ہے، تاہم جو کچھ ہورہا اس پر وہ ہمارا نقطہ نظر جاننے کے خواہشمند ہیں-
واضح رہے کہ اس سے قبل سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے پی ٹی آئی کو سیاسی طور پر نشانہ بنائے جانے اور قاتلانہ حملوں کے حوالے سے انٹر-پارلیمینٹری یونین (آئی پی یو) سے رابطہ کرلیا۔
پی ٹی آئی جلسے سے گریٹر پارک کو کتنا نقصان ہوا؟
اسد قیصر نے آئی پی یو کو ایک خط لکھا ہے جس میں انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کو فاشسٹ قرار دیتے ہوئے تنقید کا نشانہ بنایا اور اس پر انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا الزام عائد کیا، انہوں نے امید ظاہر کی کہ آئی پی یو اس صورتحال کا نوٹس لے گا اور پاکستانی عوام کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے گا۔