پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی اور جاوید ہاشمی کے گھروں پر پولیس کا دھاوا

0
128

ملتان میں پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا اور گھر کی مکمل تلاشی لی جبکہ4 ملازمین حراست میں لے لیے گئے۔پی ٹی آئی کے سابق وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کے گھر پر پنجاب پولیس کی جانب سے چھاپہ ماراگیا۔ترجمان شاہ محمود قریشی کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی جانب سے گھر کی مکمل تلاشی کے بعد 4 ملازمین کو حراست میں لے لیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ چھاپے کے وقت زین قریشی اور مہربانو قریشی گھر پر موجود نہیں تھے۔
تاہم اس حوالے سے پولیس کی جانب سے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ دوسری جانب ملتان میں مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے قبل نامعلوم افراد کا دھاوا۔ نامعلوم افراد کیجانب سے رہائشگاہ سے سائن بورڈ بھی اتار کر لےجانے کی کوشش کی گئی۔ سینئر سیاستدان مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ پر ورکرز کنونشن سے قبل انکے نواسے ارسلان ہاشمی کو نامعلوم افراد بغیر نمبر پلیٹ گاڑی میں ساتھ لےگئے۔ نامعلوم افراد دو گاڑیوں میں مخدوم جاوید ہاشمی کی رہائشگاہ آئے تھے۔رہائشگاہ سے سائن بورڈ بھی اتار کر لے جانے کی کوشش کی گئی جس پر کارکنان نے نامعلوم گاڑی پر جوابی دھاوا بول دیا ۔ اس موقع پر مخدوم جاوید ہاشمی نے کہا انتظامیہ زیادتی کررہی ہے ہیں، اسکے باوجود لوگ آئے ہوئے ہیں، انتظامیہ کو ایسے ہتھکنڈے کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، مخدوم جاوید ہاشمی کا مزید کہنا تھا یہاں بچے اکٹھے ہورہے ہیں تو کون سا غیر قانونی کام کررہے ہیں۔

Leave a reply