نوشہرہ میں پی ٹی آئی کا جلسہ ناکام، عمران کی تقریر کے دوران بیشتر کرسیاں خالی رہیں

0
35

سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کے آبائی ضلع نوشہرہ میں تحریک انصاف کا جلسہ ناکام ہوگیا۔

عمران خان کی تقریر شروع ہوتے ہی کارکنان جلسہ گاہ سے روانہ ہونے لگے اور ان کی تقریر کے دوران بیش تر کرسیاں خالی رہیں، بہت کم کارکنوں نے خطاب سنا۔جلسے کا وقت پانچ بجے رکھا گیا تھا مگر قائدین ڈھائی گھنٹے کی تاخیر سے جلسہ گاہ پہنچے۔

پرویز خٹک ،اسد قیصر اور عاطف خان بغیر تقاریر واپس روانہ ہوئے جبکہ جلسے سے شہرام ترکئی اور دوایم پی ایز نے مختصرخطاب کیا۔جلسے کیلئے صبح سے سڑک کو بھی بند کیا گیا تھا۔

دوسری طرف پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ آج ہمارا کپتان شیر کی طرح دھاڑ رہا ہے۔ اسد عمر نے فیصل آباد میں کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک ہفتہ پہلے تک ہمارا لیڈر زخمی تھا، آج ہمارا کپتان شیر کی طرح دھاڑ رہا ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ کارکنان بھی عمران خان کی طرح دلیر ہیں، نامعلوم نمبروں سے آنے والی کالز سے بالکل نہیں ڈرنا۔ان کا کہنا تھا کہ ایک مظلوم کو اتنا ڈرایا کہ پہلے اس کی مونچھیں چھوٹی ہوئیں اب وہ بیمار ہو گیا، اللہ رانا ثنا اللہ کو صحت اور ہدایت دے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقیقی آزادی حاصل کرنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

Leave a reply