پی ٹی آئی کور کمیٹی کا سوشل میڈیا پوسٹ کے حوالے سے ایف آئی اے کی تحقیقات مسترد

0
86
FIA

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کور کمیٹی نے سوشل میڈیا پوسٹ پر بانی پی ٹی آئی کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی تحقیقات مسترد کردیں۔کور کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پوسٹ کی بنیاد پر کسی بھی ممکنہ نئے مقدمے کا اندراج بلا جواز ہوگا۔اجلاس میں حمودالرحمان کمیشن رپورٹ سے متعلق مختصر دستاویزی فلم کے سوشل میڈیا پر اجراء کا جائزہ لیتے ہوئے کور کمیٹی نے حمود الرحمان کمیشن رپورٹ فوری منظرِ عام پر لانے کا مطالبہ بھی کیا۔
کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ مشرقی پاکستان کا سقوط ہماری قومی تاریخ کا المناک ترین سانحہ ہے، سانحہ مشرقی پاکستان کے اسباب و محرکات ہر لحاظ سے سیاسی ہیں، حکومتِ پاکستان کے مقرر کردہ حمودالرحمان کمیشن نے اپنی رپورٹ میں تفصیل سے ان عوامل کا ذکر کیا ہے۔پی ٹی آئی کور کمیٹی نے ایف آئی اے نوٹس سے متعلق تفصیلی قانونی حکمتِ عملی کی تیاری قانوی ٹیم کے سپرد کردی۔پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ 9 مئی واقعات کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کے نکتے کی اصولاً تائید کرتے ہیں، بانی پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں 9 مئی کو پیش آنے والے پرتشدد واقعات کی مذمت کی۔کور کمیٹی کا کہنا ہے کہ بانی چیئرمین کی گرفتاری سمیت 9 مئی کی سی سی ٹی وی ویڈیو کہاں ہیں؟

Leave a reply