بورے والا: پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما خالد نثار ڈوگر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس نے خالد نثارڈوگر کو بورے والا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، خالد نثار ڈوگر کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے،وہ حلقہ پی پی 231 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں۔
9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے متعدد رہنما تاحال روپوش ہیں، خالد نثار ڈوگر بھی کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے-
ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے،آصف زرداری
واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ …
پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔