کنری حملہ کیس ، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ بارے عدالت نے فیصلہ سنا دیا

0
35

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضلع کچرہ عمر کوٹ ، کنری حملہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ کو عدالت نے بری کر دیا

عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پروسیکیوشن جرم ثابت کرنے میں ناکام ہوئی ہے،مقدمے میں نامزد افراد کو بری کیا جاتا ہے ،عدالت نے حلیم عادل شیخ، نثار آرائین، جانشیر جونیجو، محمد اویس، محمد عمر اور مرتضیٰ شاہ کو بری کیا

عدالت کا فیصلہ آنے کے بعد حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ تیز گام سانحے کے شہدا کی جنازہ نماز پر کنری آئے تھے،ہماری ایف آئی آر درج کرنے کے بجائے ہم پر ہی جھوٹا مقدمہ بنا گیاتھا،آج حق کی فتح ہوئی، عمر کوٹ کے سیشن کورٹ میں ہوں، وکلاء میرے ساتھ ہیں انکو سلام پیش کرتا ہوں کہ انہوں نے ہمارا مقدمہ لڑا، تحریک انصاف کے وکلاء کا شکر گزار ہوں،

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ اس کیس میں میرے جو ساتھی تھے،انہوں نے کیس میں ڈٹ کر مقابلہ کیا،تیز گام حادثے میں جب ہم جنازے میں شرکت کے لئے آئے تھے تو ہماری گاڑیوں پر حملہ کیا گیا تھا اور فائرنگ کی گئی تھی، ہمارے اوپر مقدمہ درج کر دیا گیا اور ہماری درخؤاست پر ایف آئی آر نہیں کاٹی گئی تھی

Leave a reply