پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکہ کا اظہار تشویش

0
115
Matthew Miller

تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری پر امریکی محکمہ خارجہ کا ردعمل سامنے آیا ہے

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ہم نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں، اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے،قانون کی حکمرانی، آئینی اور جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں، پاکستان کے آئین و قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں

واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما رؤف حسن کو دو روز قبل پی ٹی آئی سیکرٹریٹ اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا، انکو عدالت پیش کیا گیا، رؤف حسن کو عدالت نے دو روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا

تحریک انصا ف،یہودی صیہونی لابی کا گٹھ جوڑ،ثبوت سامنے آ گئے

Leave a reply