پی ٹی آئی رہنما کی پیپلز پارٹی میں شمولیت
کراچی: پی ٹی آئی رہنما اور امیدوار برائے قومی و صوبائی اسمبلی سید ممتاز علی شاہ نے پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کر لی۔
باغی ٹی وی : میر پور خاص سے پی ٹی آئی کے این اے 212 اور پی ایس 46 کے امیدوار سید ممتاز علی شاہ نےپاکستان پیپلز پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، سید ممتاز علی شاہ نے پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور سے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے پارٹی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔
اس سے قبل پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 61 پر کھڑے ہونے والے امیدوار انور جتوئی پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہوگئے تھے،انور جتوئی پی ایس 61 سے پاکستان تحریک انصاف کے حمایت یافتہ امیدوار تھے جنہوں نے شرجیل میمن کے حق میں دستبردار ہونے اور پیپلزپارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کیا تھا، انور جتوئی نے ساتھیوں سمیت پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہوئے شرجیل میمن کی کامیابی کیلیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔