باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پشاور کے علاقے حیات آباد میں نماز جمعہ کے دوران ناخوشگوار واقعہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے
خطبہ جمعہ کے دوران امام مسجد نے عمران خان کے خلاف بات کی تو تحریک انصاف کے رہنما اور امیدوار اقبال آفریدی نے امام مسجد کے ساتھ تلخ کلامی کی اور منافق کہا،وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اقبال آفریدی نے امام مسجد کو عمران خان کے خلاف بات کرنے سے روک دیا،اقبال آفریدی نے امام مسجد سے سوال کیا کہ آپ مسجد میں دین کی بات کریں، سیاست کی بات کیوں کی؟امام مسجد نے اقبال آفریدی کو جواب دیا کہ میں نے حق کی بات کی ہے،اقبال آفریدی نے امام مسجد کو منافق کہا، جس پر نمازیوں نے اقبال آفریدی کو مسجد سے باہر نکال دیا،اس دوران تحریک انصاف کے کارکنان نے امام مسجد کو ممبر سے ہٹا دیا
اقبال آفریدی حلقہ این اے 27 ضلعی خیبرسے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ہیں،پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور امام مسجد کے درمیان تنازع ہوا نمازیوں نے معاملہ رفع دفعہ کرادیا.
حیات اباد فیز 7 مسجد میں جمعہ کے نماز کے دوران عوام اور امام مسجد کے درمیان بدمزگی پیدا ہونے کی ویڈیو۔
مسجد امام نے ممبر پر بیٹھ کر عمران خان کے خلاف باتیں کی جس پر نمازی غصہ ہوگئے اور امام کو ممبر پر سیاسی گفتگو سے منع کردیا pic.twitter.com/WTRITF2p6S— آزاد امیدوار 🇵🇰 (@AliRkhan1991) January 26, 2024
ایک صارف احسن ساجد نے ٹویٹر پر لکھا کہ اب پی ٹی آئی والے بدبخت امام مسجد کے ساتھ بھی بدتمیزی کریں گے۔ نمازیوں نے بہت اچھا کہ پی ٹی آئی کے بدتمیز امیدوار کو امام مسجد سے بدتمیزی کرنے پر باہر نکال دیا
اب پی ٹی آئی والے بدبخت امام مسجد کے ساتھ بھی بدتمیزی کریں گے۔ نمازیوں نے بہت اچھا کہ پی ٹی آئی کے بدتمیز امیدوار کو امام مسجد سے بدتمیزی کرنے پر باہر نکال دیا pic.twitter.com/cBBHaTuID1
— Ahsan Sajjad (@Anasbaby0) January 26, 2024
ایک صارف کا کہنا تھا کہ مساجد تکریم کی جگہیں ہیں جن کی حرمت اور تقدس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے مسجد میں انتشار اور ہنگامے کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔ ایسے امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے بیانہ اور نظریہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔ اقبال آفریدی فی الفور امام مسجد سے معافی مانگ کر اعلی ظرفی کا ثبوت دیں
خاتون کی غیر اخلاقی ویڈیو وائرل کرنیوالا ملزم لاڑکانہ سے گرفتار
لاہور میں 2 بچیوں کے اغوا کی کوشش ناکام،ملزم گرفتار
طلبا کے ساتھ زیادتی کرنے، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے سابق پولیس اہلکار کو عدالت نے سنائی سزا
دورانِ مجلس عورتوں کے کانوں سے سونے کی بالیاں اُتارنے والی ملزمہ گرفتار
فون پر دوستی، لڑکی کو ملنے گھر جانیوالے نوجوان کو پہنائے گئے جوتوں کے ہار اور کیا گیا تشدد
مساجد تکریم کی جگہیں ہیں جن کی حرمت اور تقدس پر کسی قسم کا کوئی سمجھوتا نہیں کیا جاسکتا ۔ پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے مسجد میں انتشار اور ہنگامے کی پرزور مذمت کی جاتی ہے۔ ایسے امیدوار پاکستان تحریک انصاف کے بیانہ اور نظریہ کو نقصان پہنچا رہے ہیں ۔
اقبال آفریدی فی الفور امام مسجد… pic.twitter.com/XvkWwn97EW— Election Updates Peshawar (@Peshawar_GE2024) January 26, 2024