تحریک انصاف کا رہنما شیخ وقار،چکوال پہلوان ریوڑی والا ہوا گرفتار، وجہ کیا؟

تحریک انصاف کا رہنما شیخ وقار،چکوال پہلوان ریوڑی والا ہوا گرفتار، وجہ کیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تھانہ سٹی پولیس نے پی ٹی آئی چکوال کے مقامی رہنما شیخ وقار علی العمروف پہلوان گروپ والے کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزم شیخ وقار علی صوبائی وزیر ہائیر ایجوکیشن پنجاب راجہ یاسر ہمایوں سرفراز اور ایم این اے سردار ذوالفقار علی خان کے دست راست ہیں۔ گرفتار ملزم شیخ وقار علی سابق امیدوار صوبائی اسمبلی اور سابق صدر چھپٹر بازار بھی ہیں۔

اسسٹنٹ کمشنرچکوال مظفر مختار کی مدعیت میں پی ٹی آئی رہنما شیخ وقار علی کے خلاف نا قابل ضمانت دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے،اسسٹنٹ کمشنر مظفر مختار کا کہنا ہے کہ ملزم شیخ وقار علی نے دوکانات سیل کیے جانے پر مسلح افراد کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر کی سرکاری رہائش گاہ پر جا کر دھمکیاں دی۔

اسسٹنٹ کمشنر کا کہنا تھا کہ میرے موبائل پر کال کی اور کہا کہ آج تو بچ گئے ہیں اب دوبارہ چھپڑ بازار نہ آنا۔

شیخ وقار کو گرفتار کر کے ماڈل تھانہ سٹی چکوال منتقل کر دیا گیا،

دوسری جانب گرفتار پی ٹی آئی رہنما شیخ وقار علی نے ایک لاکھ رشوت مانگنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقدمہ کو جعلی کاروائی قرار دے دیا۔

چکوال کے مقامی ایم این اے اور پی ٹی آئی کی قیادت اپنے ساتھی کو رہا کرانے کے لئے انتظامیہ سے مذاکرات کررہی ہے تا ہم آخری اطلاعات تک انہیں ناکامی کا سامنا ہے

Comments are closed.