تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے لگیں، دیگر اراکین و رہنماؤں نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا، ایک ساتھ جنوبی پنجاب سے آٹھ اراکین کا تحریک انصاف کو خیر بآد کہنے کا اعلان
ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنماؤن نے تحریک انصاف کو خیر آباد کہہ دیا،جہانگیر ترین کے جہاز میں بیٹھ کر تحریک انصاف میں لینڈ کرنے والے جنوبی پنجاب سے سابقہ اراکین پنجاب اسمبلی نے عمران خان سے منہ موڑ لیا ظہیر علیزئی ، عون ڈوگر،عبدالحئی دستی ، نیاز گشکوری ، علمدار قریشی ، قیصر مگسی ،مجاہد متیلا اور سجاد چھینہ وغیرہ شامل ہیں جنہوں نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے تحریک انصاف کو چھوڑا ہے،
عمران خان کی گرفتاری کے بعد نو مئی کو تشدد مظاہروں کے باعث پارٹی کے کئی سینئر ممبران کی جانب سے مذمت کی گئی ہے اور آرمی ایکٹ کے تحت کارروائی کی حمایت کا اعلان بھی کر چکے ہیں ،کل عامر کیانی نے پارٹی چھوڑی، پرسوں محمود مولوی نے پارٹی چھوڑی، اب تحریک انصاف کی اور وکٹیں گر رہی ہیں، کپتان ایسے لگ رہا ہے کہ اکیلے ہی رہ جائیں گے
جنوبی پنجاب سے تحریک انصاف کو خیر آباد کہنے والوں کے رد عمل میں تحریک انصاف کا موقف آ گیا ہے، ترجمان کا کہنا ہے کہ ملتان میں آج چلے ہوئے کارتوس پارٹی چھوڑنے کا اعلان کررہے ہیں حالانکہ ان کو پارٹی نے ٹکٹ ہی نہیں دیا تھا۔ ظہیر الدین علیزئی کی جگہ معین قریشی کو ٹکٹ ملا ہے اشرف رند کی جگہ خالدہ محسن کو ٹکٹ ملا ہے۔ نیاز گشکوری سے ٹکٹ واپس لے کر نادیہ فاروق کھر کو دی گئی۔ قیصر مگسی کی جگہ کرنل شعیب امیر اعوان کو ٹکٹ ملا ہے۔عبدالحئی دستی کی جگہ پہلے اجمل چانڈیہ کو دیا گیا تھا بعد ازاں وہ ٹکٹ جام یونس ایڈوکیٹ کو دے دیا گیا۔ عون حمید ڈوگر کی جگہ جمشید دستی کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ علمدار قریشی کی جگہ پہلے اقبال پتافی کو ٹکٹ دیا گیا بعد ازاں عمران دھنوتر کو ٹکٹ مل گیا۔ ملک جہانزیب وارن کی جگہ ملک احمد یار وارن کو ٹکٹ ملا ہے۔
پاکستان میں توقع سے بڑھ کر پیار ملا، بھارتی برج ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، کھلاڑیوں کا شاہی قلعہ کا دورہ
برج گیم میں جوا اور پیسے نہیں لگتے:برج پلیئرغیاث ملک ، جہانگیر اور سعید اختر
برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ، بھارتی ٹیم لاہور پہنچ گئی
عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔
ریاست مخالف پروپیگنڈے کوبرداشت کریں گے نہ جھکیں گے۔








