لاہور کی سیشن کورٹ نے ظل شاہ قتل کیس میں ڈاکٹر یاسمین راشد سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانت خارج کردی۔
باغی ٹی وی : سیشن کورٹ لاہور میں ظل شاہ قتل کیس کی سماعت ہوئی،لاہور کے ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے ظل شاہ قتل کیس کا محفوظ فیصلہ سنایا محمود الرشید، یاسمین راشد، فرخ حبیب آج عدالت کے روبرو پیش نہ ہوئے-
تحریک انصاف نے پنجاب الیکشن نظرثانی کیس میں جواب جمع کرا دیا
ایڈیشنل سیشن جج بلال بیگ نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے یاسمین راشد، محمود الرشید اور فرخ حبیب کی عبوری ضمانت خارج کردی، تینوں پی ٹی آئی رہنماوں کی عبوری ضمانت عدم پیروی پر خارج کی گئی۔
سیشن کورٹ نے فواد چوہدری اور راجہ شکیل زمان کی تفتیش مکمل نہ ہونے پر عبوری ضمانت میں 3 جون تک توسیع کردیاس سے قبل عدالت میں فواد چوہدری کی جانب سے ان کے وکلاء نے حاضری معافی کی درخواست دائر کی پراسیکیوٹر زبیر موہل نے کہا کہ عدالت تاریخ دے، اگلی تاریخ پر فائنل دلائل دوں گا –
آئندہ سماعت پر عثمان بزدار پیش نہ ہوئے تو ضمانت خارج کردی جائے گی،عدالت
دوسرا مقدمہ تھانہ سرور روڈ میں درج کیا گیا، پہلے کیس کے تفتیشی افسر مدعی بنے، پولیس نے ظل شاہ کو اسپتال منتقل کرنے والے ملزمان کے بیان پر مقدمہ درج کیا۔