راولپنڈی: اڈیالہ جیل کے قریب پولیس نے ناکے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کو تحویل میں لے لیا جن میں خواتین بھی شامل ہیں-
باغی ٹی وی : ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کی متحرک کارکن طیبہ راجہ کو بھی پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا ہے، یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کارکنان جیل کے قریب موجود تھے تاہم پولیس نے کسی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری کارروائی کرتے ہوئے انہیں حراست میں لے لیا پولیس کا کہنا ہے کہ تحویل میں لیے گئے افراد کو قانون کے مطابق ڈیل کیا جائے گا جبکہ پی ٹی آئی کی جا نب سے اس اقدام کی مذمت کی گئی ہے-
آج بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کا دن ہے عمران خان سے ملنے کے لیے بیرسٹر علی ظفر، عالیہ حمزہ، نادیہ خٹک، وکیل ڈاکٹر علی عمران، پی ٹی آئی خاتون ورکر رضیہ سلطانہ، وکیل ظفر عباس، وکیل حسنین سنبل، وکیل راجہ متین، عمران خان کے فوکل پرسن نیاز اللہ نیازی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گے۔
وزیر داخلہ کا انسانی اسمگلرز کے خلاف ملک بھر میں کریک ڈاؤن کا حکم
تاہم علیمہ خان کو اڈیالہ جیل سے کچھ فاصلے گورک پور کے مقام پر روک دیا گیا،جبکہ بیرسٹر گوہر، سلمان اکرم راجہ اور ظہیر عباس چودھری کو ملاقات سے روک دیا گیا، اڈیالہ جیل کے دونوں اطراف راولپنڈی پولیس کے ناکے ہیں،ان تینوں کو پیدل بھی جیل جانے نہیں دیا گیا، بشریٰ بی بی سے ملاقات کیلئے ان کے فیملی ممبران اڈیالہ جیل پہنچ گئے ان میں فیملی ممبران میں مہرالنساء اور مبشرہ شیخ شامل ہیں، فیملی ممبران جیل حکام کی اجازت کے بعد اڈیالہ جیل کے اندر روانہ ہوں گے۔
جنوبی کوریا میں قبل از وقت صدارتی انتخاب کا اعلان
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا کیوں ناکے لگائے گئے ہیں، ہماری آج ملاقات طے تھی نام بھی بھیجے گئے اس کے باوجود ناکے لگانا اور وکلاء کو ملاقات سے روکنا سمجھ سے بالا تر ہے۔