لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے سابق رکن پنجاب اسمبلی امیر محمد خان حسن خیلی کو لاہور سے گرفتار کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق امیر محمد خان حسن خیلی حلقہ پی پی 89 سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے تھے ، پولیس نے انہیں لاہور سے گرفتار کیا ہے،سابق ایم پی اےامیر محمد خان کے خلاف تھانہ کلورکوٹ میں مقدمات درج ہیں،اس کے علاوہ امیر محمد خان حسن خیلی پر روڈ بلاک کرنے ڈیرے پر ناجائز اسلحہ رکھنے کا مقدمہ درج تھا۔
قبل ازیں پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق صوبائی وزیرشاہ محمد کو ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا،انسداد دہشتگردی عدالت بنوں میں 9 مئی واقعات کے الزام میں سابق صوبائی وزیرشاہ محمد کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی تھی ،عدالت نےشاہ محمد کی درخواست ضمانت خارج کردی تھی ، جس کے بعد پولیس نے انہیں احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا-