ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا

ساہیوال ریجن کے تمام کارکنان نے سانحہ 9 مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔
0
81
Imran khan

پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ تاحال جاری، پنجاب کے ضلع ساہیوال سے گزشتہ 12 گھنٹوں میں پی ٹی آئی کے مزید 21 ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا-

باغی ٹی وی: ضلع ساہیوال سے پی ٹی آئی کے 21 امیدواروں، رہنماؤں اور تمام پارٹی کارکنان نے علیحدگی کا اعلان کردیا، پاکپتن کے امجد جوئیہ،امیر حمزہ، ناصر حمید، اور ماجد ڈوگرسمیت 9 اراکین نے پارٹی کو خیر باد کہہ دیا،امجد این اے 140،امیرحمزہ پی پی194اور ماجد پی پی 195 سے ٹکٹ ہولڈر تھے اور تینوں کو پاکپتن میں مضبوط سیاسی شخصیت کے طور پر جانا جاتا تھا۔

اوکاڑہ سے چوہدری وسیم، عبدالحمید، اور سرفراز سمیت 6 ارکان پارٹی عہدوں سے مستعفی ہوگئے جبکہ ساہیوال کے محمدخاں، چوہدری اصفر اور شاہد سمیت 6 سے زائد ارکان سمیت ساہیوال ریجن کے تمام کارکنان نے سانحہ 9 مئی کے نتیجہ میں پارٹی عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔

سعودی عرب میں مناسک حج کا آغاز،منی میں دنیا کی سب سے بڑی خیمہ بستی …

دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل احمد شریف نے کہا ہے کہ نو مئی کے واقعات میں اپنی ذمہ داریوں کی ادائیگی میں ناکامی پر لیفٹیننٹ جنرل سمیت 3 افسروں کو نوکری سے برخاست کردیا گیاہے جب کہ ایک ریٹائرڈ فوراسٹار کی نواسی احتسابی عمل سے گزررہی ہے۔

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آرمی ایکٹ کے تحت 102 شرپسندوں کے خلاف ٹرائل جاری ہے اور جاری رہے گا،فوج نے روایت کے مطابق خود احتسابی کا عمل مکمل کرلیا ہے 3میجرجنرل اور 7بریگیڈیئرز سمیت 15 افسران کیخلاف تادیبی کارروائی مکمل کی جاچکی ہے۔ مزید کہا کہ تمام ملزمان کومکمل قانونی حقوق حاصل ہیں،فوج میں جتنا بڑا عہدہ ہوتاہے اتنی ہی بڑی ذمہ داری نبھائی جاتی ہے۔

تاحیات نااہلی ختم کرنےکابل پاس کرکے آئینی اور پارلیمانی سیاست کو نٸی زندگی دی گئی،فردوس …

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ 9 مئی کا واقعہ پاکستان کیخلاف بہت بڑی سازش تھی، جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ تحقیقات سے ثابت ہوا اس واقعہ کی کئی ماہ سے منصوبہ بندی کی جا رہی تھی،جو کام دشمن 75سالوں میں نہ کرسکے،وہ مٹھی بھر لوگوں کے سہولتکاروں نے کردکھایا ملک بھر میں 17اسٹینڈنگ کورٹس کام کررہی ہیں،پہلے سے قائم فوجی عدالتوں میں 102شرپسندوں کا ٹرائل کیاجارہاہے،سول کورٹس نے ان شرپسندوں کا کیس ملٹری کورٹس کو منتقل کیا، تمام ذمہ داروں کو آئین پاکستان کے تحت سزائیں دی جائیں گی۔

علاوہ ازیں مصدقہ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ حکومت نے سانحہ 9 مئی کے بعدبیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اس ضمن میں ریاست مخالف سرگرمیوں اور پروپیگنڈا کرنے والے غیرملکی شہریوں کے خلاف کارروائی جلد شروع کر دی جائے گی۔

جہانگیر ترین کے خلاف گھناؤنی سازش کے مرکزی کردار چیئرمین پی ٹی آئی اور ثاقب …

Leave a reply